احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 171

  1. وَ مَثَلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا كَمَثَلِ الَّذِیْ یَنْعِقُ بِمَا لَا یَسْمَعُ اِلَّا دُعَآءً وَّ نِدَآءً١ؕ صُمٌّۢ بُكْمٌ عُمْیٌ فَهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ﴿171﴾

    1. وَمَثَلُاور مثال
    2. الَّذِيْنَجن لوگوں نے
    3. كَفَرُوْاکفر کیا
    4. كَمَثَلِمانند حالت
    5. الَّذِيْوہ جو
    6. يَنْعِقُپکارتا ہے
    7. بِمَااس کو جو
    8. لَا يَسْمَعُنہیں سنتا
    9. اِلَّاسوائے
    10. دُعَآءًپکارنا
    11. وَّنِدَآءًاور چلانا
    12. صُمٌّۢبہرے
    13. بُكْمٌگونگے
    14. عُمْيٌاندھے
    15. فَهُمْپس وہ
    16. لَا يَعْقِلُوْنَپس وہ نہیں سمجھتے
Translation · Ahsan-ul-Bayan
کفار کی مثال ان جانوروں کی طرح ہے جو اپنے چرواہے کی صرف پکار اور آواز ہی سنتے ہیں (سمجھتے نہیں) وہ بہرے گونگے اور اندھے ہیں، انہیں عقل نہیں (1)۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

171۔ 1 ان کافروں کی مثال جنہوں نے تقلید آباء میں اپنی عقل و فہم کو معطل کر رکھا ہے ان جانوروں کی طرح ہے جن کو چرواہا بلاتا اور پکارتا ہے وہ جانور آواز تو سنتے ہیں لیکن یہ نہیں سمجھتے کہ انہیں کیوں بلایا اور پکارا جا رہا ہے ؟ اسی طرح یہ آباؤ اجداد کی تقلید کرنے والے بھی بہرے ہیں کہ حق کی آواز نہیں سنتے، گونگے ہیں کہ ان کی زبان سے حق نہیں نکلتا، اندھے ہیں کہ حق کو دیکھنے سے عاجز ہیں اور بےعقل ہیں کہ دعوت حق اور دعوت توحید و سنت کے سمجھنے سے قاصر ہیں۔

یہاں دعا سے قریب کی آواز اور ندا سے دور کی آواز مراد ہے