احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 185

  1. شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ فِیْهِ الْقُرْاٰنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الْهُدٰى وَ الْفُرْقَانِ١ۚ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْیَصُمْهُ١ؕ وَ مَنْ كَانَ مَرِیْضًا اَوْ عَلٰى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَ١ؕ یُرِیْدُ اللّٰهُ بِكُمُ الْیُسْرَ وَ لَا یُرِیْدُ بِكُمُ الْعُسْرَ١٘ وَ لِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰىكُمْ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ﴿185﴾

    1. شَهْرُمہینہ
    2. رَمَضَانَرمضان
    3. الَّذِيْٓجس
    4. اُنْزِلَنازل کیا گیا
    5. فِيْهِاس میں
    6. الْقُرْاٰنُقرآن
    7. ھُدًىہدایت
    8. لِّلنَّاسِلوگوں کے لیے
    9. وَ بَيِّنٰتٍاور روشن دلیلیں
    10. مِّنَسے
    11. الْهُدٰىہدایت
    12. وَالْفُرْقَانِاور فرقان
    13. فَمَنْپس جو
    14. شَهِدَپائے
    15. مِنْكُمُتم میں سے
    16. الشَّهْرَمہینہ
    17. فَلْيَصُمْهُچاہیے کہ روزے رکھے
    18. وَمَنْاور جو
    19. كَانَہو
    20. مَرِيْضًابیمار
    21. اَوْیا
    22. عَلٰيپر
    23. سَفَرٍسفر
    24. فَعِدَّةٌتو گنتی پوری کرے
    25. مِّنْسے
    26. اَيَّامٍ اُخَرَبعد کے دن
    27. يُرِيْدُچاہتا ہے
    28. اللّٰهُاللہ
    29. بِكُمُتمہارے لیے
    30. الْيُسْرَآسانی
    31. وَلَا يُرِيْدُاور نہیں چاہتا
    32. بِكُمُتمہارے لیے
    33. الْعُسْرَتنگی
    34. وَلِتُكْمِلُوااور تاکہ تم پوری کرو
    35. الْعِدَّةَگنتی
    36. وَلِتُكَبِّرُوااور اگر تم بڑائی کرو
    37. اللّٰهَاللہ
    38. عَلٰيپر
    39. مَا ھَدٰىكُمْجو تمہیں ہدایت دی
    40. وَلَعَلَّكُمْاور تاکہ تم
    41. تَشْكُرُوْنَشکر کرو
Translation · Ahsan-ul-Bayan
ماہ رمضان وہ ہے جس میں قرآن اتارا گیا (1) جو لوگوں کو ہدایت کرنے والا ہے اور جس میں ہدایت کی حق و باطل کی تمیز کی نشانیاں ہیں تم میں سے جو شخص اس مہینے کو پائے اور روزہ رکھنا چاہے، ہاں جو بیمار ہو یا مسافر ہو اسے دوسرے دنوں یہ گنتی پوری کرنی چاہیے اللہ تعالیٰ کا ارادہ تمہارے ساتھ آسانی کا ہے سختی کا نہیں وہ چاہتا ہے تم گنتی پوری کرلو اور اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ہدایت پر اس طرح کی بڑائیاں بیان کرو اور اس کا شکر ادا کرو۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

185۔ 1 رمضان میں نزول قرآن کا یہ مطلب نہیں کہ مکمل قرآن کسی ایک رمضان میں نازل ہوگیا بلکہ یہ ہے کہ رمضان کی شب قدر میں لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر اتار دیا گیا اور وہاں سے حسب حالات 2 سالوں تک اترتا رہا (ابن کثیر)۔ اس لئے یہ کہنا قرآن رمضان میں یا لیلۃ القدر مبارکہ میں اترا یہ سب صیح ہے۔

کیونکہ لوح محفوظ سے تو رمضان میں ہی اترا ہے اور لیلۃ القدر اور لیلۃ المبارکہ یہ ایک ہی رات ہے یعنی قدر کی رات جو رمضان میں ہی آتی ہے۔ بعض کے نزدیک اس کا مفہوم یہ ہے کہ رمضان میں نزول قرآن کا آغاز ہوا اور وحی جو غار حرا میں آئی وہ رمضان میں آئی۔ اس اعتبار سے قرآن مجید اور رمضاں المبارک کا آپس میں نہایت گہرا تعلق ہے۔

اسی وجہ سے نبی کریم ﷺ اس ماہ مبارک میں حضرت جبرائیل ؑ سے قرآن کا دور کیا کرتے تھے اور جس سال آپ کا وصال ہوا آپ ﷺ نے رمضان میں جبرائیل ؑ کے ساتھ دو مرتبہ دور کیا رمضان کی تین راتوں (23۔ 25۔ اور 27) میں آپ ﷺ نے صحابہ ؓ کو باجماعت قیام اللیل بھی کرایا جس کو اب تراویح کہا جاتا ہے (صحیح ترمذی وسنن ابن ماجہ البانی)۔