احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 186

  1. وَ اِذَا سَاَلَكَ عِبَادِیْ عَنِّیْ فَاِنِّیْ قَرِیْبٌ١ؕ اُجِیْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ١ۙ فَلْیَسْتَجِیْبُوْا لِیْ وَ لْیُؤْمِنُوْا بِیْ لَعَلَّهُمْ یَرْشُدُوْنَ﴿186﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. سَاَلَكَآپ سے پوچھیں
    3. عِبَادِيْمیرے بندے
    4. عَنِّىْمیرے متعلق
    5. فَاِنِّىْتو میں
    6. قَرِيْبٌقریب
    7. اُجِيْبُمیں قبول کرتا ہوں
    8. دَعْوَةَدعا
    9. الدَّاعِپکارنے والا
    10. اِذَاجب
    11. دَعَانِمجھ سے مانگے
    12. ۙفَلْيَسْتَجِيْبُوْاپس چاہیے حکم مانیں
    13. لِيْمیرا
    14. وَلْيُؤْمِنُوْااور ایمان لائیں
    15. بِيْمجھ پر
    16. لَعَلَّهُمْتاکہ وہ
    17. يَرْشُدُوْنَوہ ہدایت پائیں
Translation · Ahsan-ul-Bayan
جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے سوال کریں تو آپ کہہ دیں کہ میں بہت ہی قریب ہوں ہر پکارنے والے کی پکار کو جب بھی وہ مجھے پکارے قبول کرتا ہوں (1) اس لئے لوگوں کو بھی چاہیے وہ میری بات مان لیا کریں اور مجھ پر ایمان رکھتیں یہی ان کی بھلائی کا باعث ہے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

186۔ 1 رمضان المبارک کے احکام و مسائل کے درمیان دعا کا مسئلہ بیان کر کے یہ واضح کردیا کہ رمضان المبارک میں دعا کی بڑی فضیلت ہے جس کا خوب اہتمام کرنا چاہیے خصوصا افطاری کے وقت کو قبولیت دعا کا خاص وقت بتلایا گیا ہے۔ تاہم قبولیت دعا کے لئے ضروری ہے ان آداب شرائط کو ملحوظ رکھا جائے جو قرآن و حدیث میں بیان ہوئے ہیں۔

اسی طرح احادیث میں حرام خوراک سے بچنے اور خشوع و خضوع کا اہتمام کرنے کی تاکید بھی کی گئی ہے۔