احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 264

  1. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُبْطِلُوْا صَدَقٰتِكُمْ بِالْمَنِّ وَ الْاَذٰى١ۙ كَالَّذِیْ یُنْفِقُ مَالَهٗ رِئَآءَ النَّاسِ وَ لَا یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ فَمَثَلُهٗ كَمَثَلِ صَفْوَانٍ عَلَیْهِ تُرَابٌ فَاَصَابَهٗ وَابِلٌ فَتَرَكَهٗ صَلْدًا١ؕ لَا یَقْدِرُوْنَ عَلٰى شَیْءٍ مِّمَّا كَسَبُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْكٰفِرِیْنَ﴿264﴾

    1. يٰٓاَيُّهَااے
    2. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاایمان والو
    3. لَا تُبْطِلُوْانہ ضائع کرو
    4. صَدَقٰتِكُمْاپنے خیرات
    5. بِالْمَنِّاحسان جتلا کر
    6. وَالْاَذٰىاور ستانا
    7. كَالَّذِيْاس شخص کی طرح جو
    8. يُنْفِقُخرچ کرتا
    9. مَالَهٗاپنا مال
    10. رِئَآءَدکھلاوا
    11. النَّاسِلوگ
    12. وَلَا يُؤْمِنُاور ایمان نہیں رکھتا
    13. بِاللّٰهِاللہ پر
    14. وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِاور آخرت کا دن
    15. فَمَثَلُهٗپس اس کی مثال
    16. كَمَثَلِجیسی مثال
    17. صَفْوَانٍچکنا پتھر
    18. عَلَيْهِاس پر
    19. تُرَابٌمٹی
    20. فَاَصَابَهٗپھر اس پر برسے
    21. وَابِلٌتیز بارش
    22. فَتَرَكَهٗتو اسے چھور دے
    23. صَلْدًاصاف
    24. لَا يَقْدِرُوْنَوہ قدرت نہیں رکھتے
    25. عَلٰيپر
    26. شَيْءٍکوئی چیز
    27. مِّمَّااس سے جو
    28. كَسَبُوْاانہوں نے کمایا
    29. وَاللّٰهُاور اللہ
    30. لَا يَهْدِيراہ نہیں دکھاتا
    31. الْقَوْمَ الْكٰفِرِيْنَکافروں کی قوم
Translation · Ahsan-ul-Bayan
اے ایمان والو اپنی خیرات کو احسان جتا کر اور ایذا پہنچا کر برباد نہ کرو جس طرح وہ شخص جو اپنا مال لوگوں کے دکھاوے کے لئے خرچ کرے اور نہ اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھے نہ قیامت پر، اس کی مثال اس صاف پتھر کی طرح ہے جس پر تھوڑی سی مٹی ہو پھر اس پر زور دار مینہ برسے اور وہ اس کو بالکل صاف اور سخت چھوڑ دے (1) ان ریاکاروں کو اپنی کمائی میں سے کوئی چیز ہاتھ نہیں لگتی اور اللہ تعالیٰ کافروں کی قوم کو (سیدھی) راہ نہیں دکھاتا۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

264۔ 1 اس میں ایک تو یہ کہا گیا ہے صدقہ اور خیرات کر کے احسان جتلانا اور تکلیف دہ باتیں کرنا اہل ایمان کا شیوا نہیں بلکہ ان لوگوں کا وطیرہ ہے جو منافق ہیں اور ریاکاری کے لئے خرچ کرتے ہیں۔ دوسرے ایسے خرچ کی مثال صاف پتھر چٹان کی طرح ہے جس پر مٹی ہو کوئی شخص پیداوار حاصل کرنے کے لئے اس میں بیج بو دے لیکن بارش کا ایک جھٹکا پڑتے ہی وہ ساری مٹی اس سے اتر جائے اور وہ پتھر مٹی سے بالکل صاف ہوجائے۔

یعنی جس طرح بارش اس پتھر کے لئے نفع بخش ثابت نہیں ہوئی اس طرح ریا کار کو بھی اس کے صدقے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا