احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 265

  1. وَ مَثَلُ الَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَهُمُ ابْتِغَآءَ مَرْضَاتِ اللّٰهِ وَ تَثْبِیْتًا مِّنْ اَنْفُسِهِمْ كَمَثَلِ جَنَّةٍۭ بِرَبْوَةٍ اَصَابَهَا وَابِلٌ فَاٰتَتْ اُكُلَهَا ضِعْفَیْنِ١ۚ فَاِنْ لَّمْ یُصِبْهَا وَابِلٌ فَطَلٌّ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ﴿265﴾

    1. وَمَثَلُاور مثال
    2. الَّذِيْنَجو لوگ
    3. يُنْفِقُوْنَخرچ کرتے ہیں
    4. اَمْوَالَھُمُاپنے مال
    5. ابْتِغَآءَحاصل کرنا
    6. مَرْضَاتِخوشنودی
    7. اللّٰهِاللہ
    8. وَتَثْبِيْتًااور ثبات و یقین
    9. مِّنْسے
    10. اَنْفُسِهِمْاپنے دل (جمع)
    11. كَمَثَلِجیسے
    12. جَنَّةٍۢایک باغ
    13. بِرَبْوَةٍبلندی پر
    14. اَصَابَهَااس پر پری
    15. وَابِلٌتیز بارش
    16. فَاٰ تَتْتو اس نے دیا
    17. اُكُلَهَاپھل
    18. ضِعْفَيْنِدوگنا
    19. فَاِنْپھر اگر
    20. لَّمْ يُصِبْهَانہ پڑی
    21. وَابِلٌتیز بارش
    22. فَطَلٌّتو پھوار
    23. وَاللّٰهُاور اللہ
    24. بِمَاجو
    25. تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
    26. بَصِيْرٌدیکھنے والا
Translation · Ahsan-ul-Bayan
ان لوگوں کی مثال ہے جو اپنا مال اللہ تعالیٰ کی رضامندی کی طلب میں دل کی خوشی اور یقین کے ساتھ خرچ کرتے ہیں اس باغ جیسی ہے جو اونچی زمین پر ہو (1) اور زور دار بارش اس پر برسے اور وہ اپنا پھل دو گنا لاوے اور اگر اس پر بارش نہ بھی پڑے تو پھوار ہی کافی ہے اور اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

265۔ 1 یہ ان اہل ایمان کی مثال ہے جو اللہ کی رضا کے لئے خرچ کرتے ہیں ان کا خرچ کیا ہوا مال اس باغ کی مانند ہے جو پر فضا اور بلند چوٹی پر ہو کہ اگر زوردار بارش ہو تو اپنا پھل دوگنا دے ورنہ ہلکی سی پھوار اور شبنم بھی اسکو کافی ہوجاتی ہے اس طرح ان کے نفقات بھی چاہے کم ہو یا زیادہ عند اللہ کئی کئی گنا اجر وثواب کے باعث ہونگے۔ جَنْۃُ اس زمین کو کہتے ہیں جس میں اتنی کثرت سے درخت ہوں جو زمین کو ڈھانک لیں یا وہ باغ جس کے چاروں طرف باڑ ہو اور باڑ کی وجہ سے باغ نظروں سے پوشیدہ ہو۔

یہ جن سے ماخوذ ہے جن اس مخلوق کا نام ہے جو نظر نہیں آتی پیٹ کے بچے کو جنین کہا جاتا ہے کہ وہ بھی نظر نہیں آتا دیوانگی کو جنون سے تعبیر کرتے ہیں کہ اس میں بھی عقل پر پردہ پڑجاتا ہے اور جنت کو اس لئے جنت کہتے ہیں کہ وہ نظروں سے مستور ہے۔ رَبْوَۃَ اونچی زمین کو کہتے ہیں۔ وَابِلُ تیز بارش۔