احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 269
یُّؤْتِی الْحِكْمَةَ مَنْ یَّشَآءُ١ۚ وَ مَنْ یُّؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ اُوْتِیَ خَیْرًا كَثِیْرًا١ؕ وَ مَا یَذَّكَّرُ اِلَّاۤ اُولُوا الْاَلْبَابِ﴿269﴾
- يُّؤْتِيوہ عطا کرتا ہے
- الْحِكْمَةَحکمت، دانائی
- مَنْجسے
- يَّشَآءُوہ چاہتا ہے
- وَاور
- مَنْجسے
- يُّؤْتَدی گئی
- الْحِكْمَةَحکمت
- فَقَدْ اُوْتِيَتحقیق دی گئی
- خَيْرًابھلائی
- كَثِيْرًابہت
- وَمَااور نہیں
- يَذَّكَّرُنصیحت قبول کرتا
- اِلَّآسوائے
- اُولُوا الْاَلْبَابِعقل والے
Translation · Ahsan-ul-Bayan
وہ جسے چاہے حکمت اور دانائی دیتا ہے اور جو شخص حکمت اور سمجھ دیا جائے وہ بہت ساری بھلائی دیا گیا (1) اور نصیحت صرف عقلمند ہی حاصل کرتے ہیں۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan
269۔ 1 حکمۃ سے بعض کے نزدیک عقل وفہم، علم اور بعض کے نزدیک اصابت رائے، قرآن کے ناسخ و منسوخ کا علم وفہم، قوت فیصلہ اور بعض کے نزدیک صرف سنت یا کتاب وسنت کا علم وفہم ہے یا سارے ہی مفہوم اس کے مصداق میں شامل ہوسکتے ہیں صحیحین وغیرہ کی ایک حدیث میں ہے کہ دو شخصوں پر رشک کرنا جائز ہے ایک وہ شخص جس کو اللہ نے مال دیا اور وہ اسے راہ حق میں خرچ کرتا ہے دوسرا وہ جسے اللہ نے حکمت دی جس سے وہ فیصلہ کرتا ہے اور لوگوں کو اس کی تعلیم دیتا ہے " (صحیح بخاری، کتاب العلم، باب الاغتباط فی العلم والحکمۃ۔ مسلم کتاب صلاۃ المسافرین، باب فضل من یقوم بالقرآن ویعلمہ۔۔)