احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 270
وَ مَاۤ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ نَّفَقَةٍ اَوْ نَذَرْتُمْ مِّنْ نَّذْرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُهٗ١ؕ وَ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ﴿270﴾
- وَمَآاور جو
- اَنْفَقْتُمْتم خرچ کرو گے
- مِّنْسے
- نَّفَقَةٍکوئی خیرات
- اَوْیا
- نَذَرْتُمْتم نذر مانو
- مِّنْ نَّذْرٍکوئی نذر
- فَاِنَّتو بیشک
- اللّٰهَاللہ
- يَعْلَمُهٗاسے جانتا ہے
- وَمَااور نہیں
- لِلظّٰلِمِيْنَظالموں کے لیے
- مِنْ اَنْصَارٍکوئی مددگار
Translation · Ahsan-ul-Bayan
تم جتنا کچھ خرچ کرو یعنی خیرات اور جو کچھ نذر مانو (1) اسے اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے، اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan
270۔ 1 نَذَرِ کا مطلب ہے میرا فلاں کام ہوگیا یا فلاں مشکل سے نجات مل گئی تو میں اللہ کی راہ میں اتنا صدقہ کرونگا۔ اس نذر کا پورا کرنا ضروری ہے اگر کسی نافرمانی یا ناجائز کام کی نذر مانی ہے تو اس کا پورا کرنا ضروری نہیں نذر بھی نماز روزہ کی طرح عبادت ہے اس لئے اللہ کے سوا کسی اور کے نام کی نذر ماننا اس کی عبادت کرنا شرک ہے۔
جیسا کہ آج کل مشہور قبروں پر نذر ونیاز کا یہ سلسلہ عام ہے اللہ تعالیٰ اس شرک سے بچائے۔