احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 271

  1. اِنْ تُبْدُوا الصَّدَقٰتِ فَنِعِمَّا هِیَ١ۚ وَ اِنْ تُخْفُوْهَا وَ تُؤْتُوْهَا الْفُقَرَآءَ فَهُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ١ؕ وَ یُكَفِّرُ عَنْكُمْ مِّنْ سَیِّاٰتِكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ﴿271﴾

    1. اِنْاگر
    2. تُبْدُواظاہر (علانیہ) دو
    3. الصَّدَقٰتِخیرات
    4. فَنِعِمَّاتو اچھی بات
    5. هِىَیہ
    6. وَاِنْاور اگر
    7. تُخْفُوْھَاتم اس کو چھپاؤ
    8. وَتُؤْتُوْھَااور وہ پہنچاؤ
    9. الْفُقَرَآءَتنگدست (جمع)
    10. فَھُوَتو وہ
    11. خَيْرٌبہتر
    12. لَّكُمْتمہارے لیے
    13. وَيُكَفِّرُاور دور کرے گا
    14. عَنْكُمْتم سے
    15. مِّنْسے، کچھ
    16. سَيِّاٰتِكُمْتمہارے گناہ
    17. وَاللّٰهُاور اللہ
    18. بِمَا تَعْمَلُوْنَجو کچھ تم کرتے ہو
    19. خَبِيْرٌباخبر
Translation · Ahsan-ul-Bayan
اگر تم صدقے خیرات کو ظاہر کرو تو وہ بھی اچھا ہے اور اگر تم اسے پوشیدہ پوشیدہ مسکینوں کو دے دو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے (1) اللہ تعالیٰ تمہارے گناہوں کو مٹا دے گا اور اللہ تعالیٰ تمہارے تمام اعمال کی خبر رکھنے والا ہے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

271۔ 1 اس سے معلوم ہوا کہ عام حالات میں خفیہ طور پر صدقہ کرنا افضل ہے سوائے کسی ایسی صورت کے کہ اعلانیہ صدقہ دینے میں لوگوں کے لئے ترغیب کا پہلو ہو۔ اگر ریاکاری کا جذبہ شامل نہ ہو تو ایسے موقعوں پر پہل کرنے والے جو خاص فضلیت حاصل کرسکتے ہیں وہ احادیث سے واضح ہے۔

تاہم اس قسم کی مخصوص صورتوں کے علاوہ دیگر مواقع پر خاموشی سے صدقہ و خیرات کرنا ہی بہتر ہے۔ نبی ﷺ نے فرمایا ہے کہ جن لوگوں کو قیامت کے دن عرش الٰہی کا سایہ نصیب ہوگا ان میں وہ شخص بھی شامل ہوگا جس نے اتنے خفیہ طریقے سے صدقہ کیا کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی یہ پتہ نہیں چلا کہ اس کے دائیں ہاتھ نے کیا خرچ کیا ہے۔ صدقے میں اخفا کی افضلیت کو بعض علماء نے صرف نفلی صدقات تک محدود رکھا ہے اور زکاۃ کی ادائیگی میں اظہار کو بہتر سمجھا ہے۔

لیکن قرآن کا عموم صدقات نافلہ اور واجبہ دونوں کو شامل ہے (ابن کثیر) اور حدیث کا عموم بھی اسی کی تائید کرتا ہے۔