احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 33

  1. قَالَ یٰۤاٰدَمُ اَنْۢبِئْهُمْ بِاَسْمَآئِهِمْ١ۚ فَلَمَّاۤ اَنْۢبَاَهُمْ بِاَسْمَآئِهِمْ١ۙ قَالَ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْ اِنِّیْۤ اَعْلَمُ غَیْبَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۙ وَ اَعْلَمُ مَا تُبْدُوْنَ وَ مَا كُنْتُمْ تَكْتُمُوْنَ﴿33﴾

    1. قَالَاس نے فرمایا
    2. يَآاے
    3. اٰدَمُآدم
    4. اَنْبِئْهُمْانہیں بتادے
    5. بِاَسْمَآئِهِمْان کے نام
    6. فَلَمَّاسو جب
    7. اَنْبَاَهُمْاس نے انہیں بتلایا
    8. بِاَسْمَائِهِمْان کے نام
    9. قَالَفرمایا
    10. اَلَمْکیا نہیں
    11. اَقُلْمیں نے کہا
    12. لَكُمْتمہیں
    13. اِنِّیْکہ میں
    14. اَعْلَمُجانتا ہوں
    15. غَيْبَچھپی ہوئی باتیں
    16. السَّمَاوَاتِآسمانوں
    17. وَالْاَرْضِاور زمین
    18. وَاَعْلَمُاور میں جانتا ہوں
    19. مَاجو
    20. تُبْدُوْنَتم ظاہر کرتے ہو
    21. وَمَااور جو
    22. كُنْتُمْ تَكْتُمُوْنَتم چھپاتے ہو
Translation · Ahsan-ul-Bayan
اللہ تعالیٰ نے (حضرت) آدم ؑ سے فرمایا تم ان کے نام بتادو۔ جب انہوں نے بتا دئیے تو فرمایا کہ میں نے تمہیں (پہلے ہی) نہ کہا تھا زمین اور آسمان کا غیب میں ہی جانتا ہوں اور میرے علم میں ہے جو تم ظاہر کر رہے ہو اور جو تم چھپاتے ہو (1)۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

33۔ 1 اسماء سے مراد مسمیات (اشخاص و اشیاء) کے نام اور ان کے خواص و فوائد کا علم ہے جو اللہ تعالیٰ نے الہام کے ذریعے حضرت آدم علیہ کو سکھلا دیا۔ پھر جب ان سے کہا گیا کہ آدم ؑ ان کے نام بتلاؤ تو انہوں نے فورا سب کچھ بیان کردیا جو فرشتے بیان نہ کرسکے۔

اسطرح اللہ تعالیٰ نے ایک تو فرشتوں پر حکمت تخلیق آدم واضح کردی۔ دوسرے دنیا کا نظام چلانے کے لئے علم کی اہمیت و فضیلت بیان فرما دی جب یہ حکمت و اہمیت فرشتوں پر واضح ہوئی تو انہوں نے اپنے قصور علم و فہم کا اعتراف کرلیا۔ فرشتوں کے اس اعتراف سے یہ بھی واضح ہوا کہ عالم الغیب صرف اللہ کی ذات ہے اللہ کے برگزیدہ بندوں کو بھی اتنا ہی علم ہوتا ہے جتنا اللہ تعالیٰ انہیں عطا فرماتا ہے۔