بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 13. Ar-Ra'd · Ayah 40
وَ اِنْ مَّا نُرِیَنَّكَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُهُمْ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّكَ فَاِنَّمَا عَلَیْكَ الْبَلٰغُ وَ عَلَیْنَا الْحِسَابُ﴿40﴾
- وَاِنْاور اگر
- مَّا نُرِيَنَّكَتمہیں دکھا دیں ہم
- بَعْضَکچھ حصہ
- الَّذِيْوہ جو کہ
- نَعِدُهُمْہم نے ان سے وعدہ کیا
- اَوْیا
- نَتَوَفَّيَنَّكَہم تمہیں وفات دیں
- فَاِنَّمَاتو اس کے سوا نہیں
- عَلَيْكَتم پر (تمہارے ذمے)
- الْبَلٰغُپہنچانا
- وَعَلَيْنَااور ہم پر (ہمارا کام)
- الْحِسَابُحساب لینا
Translation · Baseerat-e-Quran
(اے نبی ﷺ اگر ہم آپ کو وہ بات (اسی دنیاوی (زندگی میں) دکھا دیں جس کا ہم نے وعدہ کر رکھا ہے یا ہم آپ کو وفات دیدیں (ہر حال میں) آپ کی ذمہ داری صرف پہنچا دینا ہے اور حساب لینا ہمارا کام ہے۔