بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 27. An-Naml · Ayah 40
قَالَ الَّذِیْ عِنْدَهٗ عِلْمٌ مِّنَ الْكِتٰبِ اَنَا اٰتِیْكَ بِهٖ قَبْلَ اَنْ یَّرْتَدَّ اِلَیْكَ طَرْفُكَ١ؕ فَلَمَّا رَاٰهُ مُسْتَقِرًّا عِنْدَهٗ قَالَ هٰذَا مِنْ فَضْلِ رَبِّیْ١ۖ۫ لِیَبْلُوَنِیْۤ ءَاَشْكُرُ اَمْ اَكْفُرُ١ؕ وَ مَنْ شَكَرَ فَاِنَّمَا یَشْكُرُ لِنَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ كَفَرَ فَاِنَّ رَبِّیْ غَنِیٌّ كَرِیْمٌ﴿40﴾
- قَالَکہا
- الَّذِيْاس نے جو
- عِنْدَهٗاس کے پاس
- عِلْمٌعلم
- مِّنَسے۔ کا
- الْكِتٰبِکتاب
- اَنَامیں
- اٰتِيْكَ بِهٖمیں اس کو تمہارے پاس لے آؤں گا
- قَبْلَقبل
- اَنْ يَّرْتَدَّکہ پھر آئے
- اِلَيْكَتمہاری طرف
- طَرْفُكَتمہاری نگاہ (پلک جھپکے)
- فَلَمَّا رَاٰهُپس جب سلیمان نے اس دیکھا
- مُسْتَقِرًّارکھا ہوا
- عِنْدَهٗاپنے پاس
- قَالَاس نے کہا
- ھٰذَایہ
- مِنْسے
- فَضْلِ رَبِّيْمیرے رب کا فضل
- لِيَبْلُوَنِيْٓتاکہ مجھے آزمائے
- ءَاَشْكُرُآیا میں شکر کرتا ہوں
- اَمْ اَكْفُرُیا ناشکری کرتا ہوں
- وَمَنْاور جس
- شَكَرَشکر کیا
- فَاِنَّمَاتو پس وہ
- يَشْكُرُشکر کرتا ہے
- لِنَفْسِهٖاپنی ذات کے لیے
- وَمَنْاور جس
- كَفَرَناشکری کی
- فَاِنَّتو بیشک
- رَبِّيْمیرا رب
- غَنِيٌّبےنیاز
- كَرِيْمٌکرم کرنیوالا
Translation · Baseerat-e-Quran
ایک شخص نے جس کے پاس کتاب کا علم تھا کہا کہ میں اس تخت کو آپ کی خدمت میں آپ کی پلک جھپکنے سے پہلے حاضر کرسکتا ہوں۔ پس جب سلیمان (علیہ السلام) نے (اچانک) اس (تخت) کو اپنے پاس رکھا ہوا دیکھا تو کہا یہ سب کچھ میرے رب کے فضل وکرم سے ہے۔ تاکہ وہ مجھے آزمائے کہ میں اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں یا نا شکری کرتا ہوں۔ کیونکہ جس نے شکر ادا کیا اس نے اپنے ہی فائدے کے لئے شکرادا کیا۔ اور جس نے نا شکری کی تو بیشک میرا پروردگار بےنیاز ہے اور کرم کرنے والا ہے۔