تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 27. An-Naml · Ayah 40

  1. قَالَ الَّذِیْ عِنْدَهٗ عِلْمٌ مِّنَ الْكِتٰبِ اَنَا اٰتِیْكَ بِهٖ قَبْلَ اَنْ یَّرْتَدَّ اِلَیْكَ طَرْفُكَ١ؕ فَلَمَّا رَاٰهُ مُسْتَقِرًّا عِنْدَهٗ قَالَ هٰذَا مِنْ فَضْلِ رَبِّیْ١ۖ۫ لِیَبْلُوَنِیْۤ ءَاَشْكُرُ اَمْ اَكْفُرُ١ؕ وَ مَنْ شَكَرَ فَاِنَّمَا یَشْكُرُ لِنَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ كَفَرَ فَاِنَّ رَبِّیْ غَنِیٌّ كَرِیْمٌ﴿40﴾

    1. قَالَکہا
    2. الَّذِيْاس نے جو
    3. عِنْدَهٗاس کے پاس
    4. عِلْمٌعلم
    5. مِّنَسے۔ کا
    6. الْكِتٰبِکتاب
    7. اَنَامیں
    8. اٰتِيْكَ بِهٖمیں اس کو تمہارے پاس لے آؤں گا
    9. قَبْلَقبل
    10. اَنْ يَّرْتَدَّکہ پھر آئے
    11. اِلَيْكَتمہاری طرف
    12. طَرْفُكَتمہاری نگاہ (پلک جھپکے)
    13. فَلَمَّا رَاٰهُپس جب سلیمان نے اس دیکھا
    14. مُسْتَقِرًّارکھا ہوا
    15. عِنْدَهٗاپنے پاس
    16. قَالَاس نے کہا
    17. ھٰذَایہ
    18. مِنْسے
    19. فَضْلِ رَبِّيْمیرے رب کا فضل
    20. لِيَبْلُوَنِيْٓتاکہ مجھے آزمائے
    21. ءَاَشْكُرُآیا میں شکر کرتا ہوں
    22. اَمْ اَكْفُرُیا ناشکری کرتا ہوں
    23. وَمَنْاور جس
    24. شَكَرَشکر کیا
    25. فَاِنَّمَاتو پس وہ
    26. يَشْكُرُشکر کرتا ہے
    27. لِنَفْسِهٖاپنی ذات کے لیے
    28. وَمَنْاور جس
    29. كَفَرَناشکری کی
    30. فَاِنَّتو بیشک
    31. رَبِّيْمیرا رب
    32. غَنِيٌّبےنیاز
    33. كَرِيْمٌکرم کرنیوالا
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
ایک شخص جس کو کتاب الہیٰ کا علم تھا کہنے لگا کہ میں آپ کی آنکھ کے جھپکنے سے پہلے پہلے اسے آپ کے پاس حاضر کئے دیتا ہوں۔ جب سلیمان نے تخت کو اپنے پاس رکھا ہوا دیکھا تو کہا کہ یہ میرے پروردگار کا فضل ہے تاکہ مجھے آزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا کفران نعمت کرتا ہوں اور جو شکر کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے شکر کرتا ہے اور جو ناشکری کرتا ہے تو میرا پروردگار بےپروا (اور) کرم کرنے والا ہے