IntroSurah Introduction

بصیرتِ قرآن

Baseerat-e-Quran · 34. Saba · Ayah 10

  1. وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا دَاوٗدَ مِنَّا فَضْلًا١ؕ یٰجِبَالُ اَوِّبِیْ مَعَهٗ وَ الطَّیْرَ١ۚ وَ اَلَنَّا لَهُ الْحَدِیْدَۙ﴿10﴾

    1. وَلَقَدْ اٰتَيْنَااور تحقیق ہم نے دیا
    2. دَاوٗدَداؤد
    3. مِنَّااپنی طرف سے
    4. فَضْلًا ۭفضل
    5. يٰجِبَالُاے پہاڑو
    6. اَوِّبِيْتسبیح کرو
    7. مَعَهٗاس کے ساتھ
    8. وَالطَّيْرَ ۚاور پرندو
    9. وَاَلَنَّااور ہم نے نرم کردیا
    10. لَهُاس کے لیے
    11. الْحَدِيْدَلوہا
Translation · Baseerat-e-Quran
بیشک ہم نے دائود کو فضل و کرم عطا کیا تھا اور حکم دیا تھا کہ اے پہاڑو اور پرندو اس کے ساتھ تسبیح کرو۔ اور ہم نے ہی ان کے لئے لوہے کو نرم کردیا تھا
Tafseer · Baseerat-e-Quran

لغات القرآن : آیت نمبر 10 تا 14

اوبی : چلو ۔ پڑھو

النا : ہم نے نرم کردیا تھا

الحدید : لوہا

سبغت : کشادہ زرہیں

قدر : اندازہ کر

قدور (قدر) : دیگیں۔ پتیلے

راسیت : ایک جگہ جمنے والیاں

قضینا : ہم نے فیصلہ کردیا

ما دل : نہیں بتایا

دابۃ الارض : زمین کا جانور ۔ زمین کا کیڑا

منساۃ : عصا۔ لاٹھی

خر : وہ گر پڑا

تبینت : واضح ہوگئی ۔ کھل گئی

ما لبثوا : لگے نہ رہتے

المھین : ذلت والا

تشریح ُ : آیت نمبر 10 تا 14

زیر مطالعہ آیات سے پہلے اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ کائنات میں ہر طرف پھیلی ہوئی نشانیوں سے وہی عبرت و نصیحت حاصل کرتے ہیں جو ” عب منیب “ یعنی اللہ کے بندے جو ہر حال میں اللہ کی طرف جھکنے والے اس کی طرف رجوع کرنے والے اور اچھے یا برے جیسے بھی حالات ہوں اللہ کی عبادت و بندگی کے ساتھ شکر ادا کرتے رہتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کی زندگیاں دنیا بھر کے لوگوں کے لئے ایک بہترین مثا ل ہوا کرتی ہیں ۔ حضرت دائود اور ان کے بیٹے حضرت سلیمان (علیہ السلام) کی مثالیں بیان کی گئی ہیں ۔ ان دونوں کو اللہ نے اتنی بڑی، بےمثال ہوا کرتی ہے ان کو زبور جیسی کتاب دی گئی تھی جو لوگوں کے لئے ہدایت و رہبری کا ذریعہ تھی۔ جب وہ اپنی خوبصورت آواز میں آیات کی تلاوت اور اللہ کا ذکر کرتے تو اللہ کے حکم سے پہاڑ اور پرندے بھی ان کے ہم نوا ہو کر جھومنے لگتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے لوہے کو اس قدر نرم بنادیا تھا کہ وہ لوہے کے تار بنا کر حلقے اور چھلے بناتے پھر ان کو جوڑ کر نہایت تناسب سے کشادہ زر ہیں بناتے تھے تاکہ جنگ میں کام آسکیں۔ یہی ان کا ذریعہ معاش بھی تھا جس وے وہ اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھرا کرتے تھے۔ جب حضرت دائود کے بیٹے حضرت سلمان (علیہ السلام) ان کے جانشین بنے تو اللہ نے ہوا کو ان کے لئے اس طرح مسخر کردیا تھا کہ وہ ان کے تخت کو ان کی مرضی کے مطابق ہوا کے دوش پر تیز رفتاری سے لے کر اڑجایا کرتا تھا اور جہان چاہتے وہ وہاں پہنچ جایا کرتے تھے۔ رفتار اس قدر تیز تھی کہ صبح سے دوپہر تک چلنے میں ایک مہینے کے سفر کے برابر فاصلہ طے کرلیتے تھے۔ پھر شام سے رات تک ایک مہینہ کی مسافت طے کرتے تھے اس طرح دو مہینے کا سفر ایک دن میں طے کرلیا کرتے تھے ۔ تانبہ ایک سخت دھات ہے لیکن اللہ نے ان کے لئے تانبے کو پانی کی طرح بہنے والا سیال بنا دیا تھا۔ وہ اتنا مناسب گر ہوتا تھا کہ آسانی سے اس کیے برتن بڑی بڑی دیگیں اور ضروریات کی دوسری چیزیں بنالی جاتی تھیں ۔ اللہ نے جنات کو اس طرح ان کے تابع کردیا تھا کہ وہ ان کے سامنے ان کے حکم سے بڑے سے بڑا کام سر انجام دیا کرتے تھے۔ وہ جنات کو جیسا حکم دیتے وہ ان کی تابع داری کرنے پر مجبور تھے۔ ان کے حکم کے خلاف چلنے والوں کو سخت سزا دی جاتی تھی۔ اونچی اونچی عمارتیں ، خوبصورت محل تانبے کی بنی ہوئی بڑی بڑی دیگیں جو چولہوں پر جمی رہتی تھیں پرندوں اور غیر جان داروں کی تصاویر بنا یا کرتے تھے ۔ بیت المقدس جیسی عظیم مسجد ان جنات کے ذریعہ تعمیر کرائی گئی۔

حضررت سلیمان (علیہ السلام) کا معمول یہ تھا کہ وہ ہر روز ایک عثا پر ٹیک لگا کر کھڑے ہوجاتے اور جنات کے کاموں کی نگرانی کیا کرتے تھے۔

ایک دن آپ اسی طرح بیت المقدس کی تعمیر کی نگرانی کر رہے تھے کہ ان کی وفات ہوگئی۔ چونکہ اللہ کو اس مسجد کی تعمیر کو مکمل کرانا تھا اس لے حضرت سلیمان (علیہ السلام) کی وفات کے باوجود اسی طرح عصا کے سہارے کھڑے رہے۔ جنات یہ سمجھتے رہے کہ حضرت سلیمان (علیہ السلام) ان کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ جب بیت المقدس کی تعمیر مکمل ہوگئی تب ان کے عصا کو دیمک نے چاٹنا شروع کردیا اور اس عصا کو کھوکھلا کردیا جس سے حضرت سلیمان (علیہ السلام) گر پڑے۔ اس وقت جنات کو معلوم ہوا کہ حضرت سلیمان (علیہ السلام) وفات پاچکے ہیں ۔ وہ جنات کہنے لگے اگر ہمیں معلوم ہوجاتا کہ حضرت سلیمان (علیہ السلام) وفات پاچکے ہیں تو ہم اتنی ذلت اور سخت محنت کیوں برداشت کرتے ۔ کاش ہمیں غٰیب کا علم ہوتا ۔ خلاصلہ یہ ہے کہ اللہ نے حضرت دائود (علیہ السلام) اور حضرت سلیمان (علیہ السلام) کو اس قدر نعمتوں سے نوازا تھا جس پر وہ تکبر اور غرور کرنے کے بجائے ہر وقت اللہ کا شکر ادا کیا کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان کی آل اولا اد کو بھی اسی طرح شکر ادا کرنا چاہیے ۔ لیکن دیکھا یہ گیا ہے کہ اکثر لوگ نعمتیں پانے کے بعد ناشکری ہی کرتے ہیں۔

ان آیات کی مزید وضاحت کے لئے چند باتیں

(1) گھریلوں زندگی میں خاص طور پر تقویٰ ، طہارت، پاکیزگی، عبادت، بندگی اور رزق حلال کی طلب اور تڑپ ایسی عظیم صفات ہیں جن کے بہترین اثرات نہ صرف اولاد اور گھروں پر پڑتے ہیں بل کی ان کی نیک خصلتوں کے لوازمات سے سارا ماحول خوش گوار اور روشن ومنور ہوجاتا ہے ۔ اس ماحول پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں اور کائنات کی ماممکن قوتوں کو انسان کا خادم اور غلام بنادیا جاتا ہے۔ حضرت دائود (علیہ السلام) پغمبروں میں سے ہیں جن کے گھر میں یہی پاکیزگی اور شکر گزاری کا ماحول تھا۔ بنی اسرائیل نا فرمانیوں کی وجہ سے جب ساری دنیا میں ذلیل و خوار ہوگئے اور ظالم بادشاہوں اور حکمرانوں نے ان کا جینا حرام کردیا تب اللہ نے حضرت طالوت کو بنی اسرائیل کا سر براہ مقرر کای تاکہ جالوت جیسے ظالم اور طاقت ور بادشاہ سے مقابلہ کیا جاسکے جس نے بنی اسرائیل اور ان کی سلطلنت کی اینٹ سے اینٹ بجا کر رکھ دی تھی ۔ جالوت اور اس کے زبر دست لشکر سے مقابلہ ہوا ، جالوت جو ایک قوی ہیکل اور لمبا چوڑا آدمی تھا اس کے مقابلے سے ہر ایک گھبرا رہا تھا۔ حضرت دائود (علیہ السلام) جو اس وقت ایک غیر معروف نوجوان تھے انہوں نے جالوت پر اتنا زبردست حملہ کیا کہ اس کو ڈھیر کردیا جس سے جالوت کے لشکر کے قدم کھڑگئے اور انہوں نے میدان سے بھاگنا شروع کردیا۔ یہ اتنا بڑا کارنامہ تھا کہ حضرت دائود (علیہ السلام) بنی اسرائیل کی آنکھوں کا تارا بن گئے۔ حضرت طالوت نے اپنی بیٹی کا نکاح حضرت دائود سے کردیا جن سے حضرت سلیمان (علیہ السلام) پیدا ہوئے۔ حضرت طالوت کے بعد وہ سلطنت یہود کے سربراہ مقرر کردیئے گئے۔ پھر چند سال نہ گذرے تھے کہ پوری بنی اسرائیل کی قوم نے ان کو اپنا بادشاہ تسلیم کرلیا۔

حضرت دائود (علیہ السلام) نے زبر دست عزم و حوصلے سی قوم بنی اسرائیل کو ایک نئے جذبے سے سرشار کردیا جس سے ان کے قدم آگے بڑھتے چلے گئے۔ یرو شلم کر کرے اس کو سلطلنت بنی اسرائیل کا مرکز شہر بنادیا۔ اس طرح اتنی زبر دست سلطنت کے بادشاہ ہونے کے باوجود اپنے ہا تھ کی کمائی سے اپنا گذر بسر کرتے تھے ۔ وہ راتوں کو خاموشی سے سلطنت کے لوگوں کے حالات معلوم کرنے کے لئے گشت کرتے تاکہ کوئی حاکم کسی مظلوم پر کسی طرح ظلم و زیادتی نہ کرسکے۔ نبی کریم ﷺ نے حضرت دائود کا ذکر کرتے ہوئے فر مایا کہ انسان کا بہترین رزق اس کے اپنے ہاتھ کی کا کمائی سے حاصل ہونے والا رزق ہے اور بلاشبہ دائود اپنے ہاتھ کی کمائی سے اپنا اور اپنے بچوں کا گذارہ فرماتے تھے۔ آپنے دوسری جگہ فرمایا کہ نمازوں میں اللہ کے نزدیک پسندیدہ نماز حضرت دائود کی ہے جو آدھی رات سوتے پھر ایک تہائی رات کی عبادت و بندگی کرتے اور رات کے آخری حصے میں آپ آرام فرمایا کرتے تھے۔ فرمایا کہ سب روزوں میں محبوب ترین اللہ کے نزدیک حضرت دائود کے روزے ہیں جو ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن نہ رکھتے (قرطبی ) ۔ ان پر اللہ کا یہ خاص فضل و کرم تھا کہ اللہ نے ان کو علم و حکمت ، عدل و انصاف اور عام لوگوں کی خدمت کا ایک عظیم جذبہ عطا فرمایا تھا۔ آپ نے بیت المقدس کی تعمیرکا آغاز فرمایا جس کو ان کے صاحبزدے حضرت سلیمان (علیہ السلام) نے تکمیل تک پہنچایا ۔ حضرت دائود نے اللہ کے فضل و کرم سے لوہے کی صنعت کو ایک خاص رخ دیا۔ اللہ نے ان کے ہاتھ میں لوہے کو موم کی طرح نرم کردیا تھا جس سے وہ نہایت باریک کڑیوں میں زر ہیں بناتے تھے ۔ جس کو لوگ جنگ میں لباس کے طور پر پہنتے تھے اور آسانی سے دشمن کے وار سے بچ کر مقابلہ کرسکتے تھے۔ پہلے اس صنعت سے لوگ واقف نہیں تھے ۔ اللہ نے فرشتوں کے ذریعے آپ کو علم سکھایا ۔ اللہ نے آل دائود سے فرمایا کہ ان خاندان کو اتنی عظیم نعمتوں سے نوازا گیا ہے لہذا وہ اس پر صرف زبان سے ہی نہیں بلکہ عمل سے بھی شکر ادا کریں ۔ حضرت دائود کے اہل خاندان نے قول و عمل سے اس طح شکر ادا کیا کہ ان کے گھر میں کوئی ایسا وقت نہ گذرتا تھا جس میں ان کے گھر کا کوئی فرد عبادت و بندگی میں لگا ہوا نہ ہوتا ۔ خاندان کے افراد پر دن رات کے اوقات کو اس طرح تقسیم کیا گیا تھا کہ حضرت دائود کا مصلی کسی وقت بھی نماز پر ھنے والوں سے خالی نہ رہتا تھا۔ اللہ نے آپ کو اس قدر خوبصورت آواز عطا فرمائی تھی کہ جب آپ زبور کی آیات کی تلاوت کرتے تو پہاڑ اور پرندے بھی آپ کے ساتھ تلاوت اور ذکر میں ہمنوا بن کر نغمہ سرا ہوجاتے تھے ۔ حضرت دائود کی پغمبرانہ شان اور ان کے گھریلو ماحول کا یہ اثر تھا کہ حضرت سلیمان (علیہ السلام) نے صرف تیرہ سال کی عمر میں ایک عظیم الشان سلطنت کی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت سلیمان (علیہ السلام) کو اس سے بھی زیادہ نعمتیں عطا فرمائیں ۔ ہوا کو ان کے اس طرح تابع کردیا تھا کہ ہوا ان کے تخت کو ایک جگہ سے اڑا کر دوسری جگہ لے جاتی تھی ۔ تیز رفتاری کا یہ حال تھا کہ صبح و شام کے دومہینے کے سفر کو ایک دن میں مکمل کرلیا جاتا تھا۔ تانبہ جیسی سخت چھات کو ان کے لئے پانی کی طرح بہنے والا سیال بنادیا جاتا تھا کہ ان کے حکم سے یہ جنات بڑے بڑے کاموں کو انجام دیتے تھے ۔ ان کی خلاف ورزی کی کسی میں ہمت نہ تھی۔ اگر کوئی نافرمانی کرتا تو اس کو زبردست سزادی جاتی تھی۔ وہ جنات ان کے حکم سے اونچی اونچی عمارتیں ، مسجدیں ، غیر جانداروں کی تصاویر ، پانی بھرنے کے بڑے برتن چھوٹے حوض کے برابر پانی آسکتا تھا اور چولہوں پر جمی ہوئی بھاری بھاری دیگیں بنایا کرتے تھے۔

بیت المقدس کی تعمیر کا آغاز حضرت دائود نے کیا تھا جس کو حضرت سلیمان (علیہ السلام) نے مکمل فرمایا۔ تعمیر کا کام جنات کے سپرد کردیا گیا تھا۔ حضرت سلیمان (علیہ السلام) ہر روز اس تعمیر کی نگرانی کرتے تھے۔ اپنے عصا کے سہارے کھڑے ہوجاتے اور کام کرنیوالے جنات کو دیکھتے رہتے تھے۔ ایک دن وہ اسی طرح عصا کے سہارے کھرے تھے کہ اللہ نے ان پر موت کو طاری کردیا لیکن وفات کے باوجود اس عصا کے سہارے اسی طرح رہے تاکہ بیت المقدس کا کام مکمل ہوجائے اور جنات جو ان کے خوف سے کام کر رہے تھے وہ فوراً کام نہ چھوڑ بیٹھیں۔ جب تعمیر بیت المقدس کا کام مکمل ہوگیا تو اللہ کے حکم سے گھن کے کیڑے (دیمک) نے عصائے سلیمانی کو اندر سے کھا کر اس طرح کھوکھلا کردیا تھا کہ ایک دن حضرت سلیمان (علیہ السلام) گر پڑے اس وقت جنات کو علم ہوا کہ حضرت سلیمان (علیہ السلام) وفات پاچکے ہیں۔ جنات کہنے لگے کہ اگر ہمیں غیب کا علم ہوتا تو ہم اتنی محنت ، مشقت اور ذلت کیوں اٹھاتے۔ اس میں کفار مکہ کے اس عقیدے کی تردید ہے کہ جنات کو غیب کا علم دیا گیا ہے ۔

(3) کفار اس بات کا انکار کرتے تھے کہ جب انسان مر کر مٹی ہوجائے گا اور اس کے اجزا کائنات میں بکھر جائیں گے تو وہ دوبارہ کیسے پیدا ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت دائود اور حضرت سلیمان (علیہ السلام) کے واقعات اور ان کو دی گئی نعمتوں کے ذریعہ بتا یا ہے کہ جس طرح یہ لوگ اس بات کو ناممکن سمجھتے ہیں کہ لوہا موم کی طرح نرم ہوجائے، تانبہ سیال اور پانی کی طرح بہنے لگے، جنات اور ہوا حضرت سلیمان (علیہ السلام) کے حکم کے تابع ہوجائیں ۔ بتایا گیا ہے کہ جو اللہ ایسی ممکن چیزوں کو ممکن بنا سکتا ہے کیا وہ انسانوں کے اجزاء کو جمع کرکے اس کو دوبارہ پیدا نہیں کرسکتا ؟ اللہ کی قدرت و طاقت سے کوئی چیز باہر نہیں ہے۔