بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 117
مَا قُلْتُ لَهُمْ اِلَّا مَاۤ اَمَرْتَنِیْ بِهٖۤ اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ رَبِّیْ وَ رَبَّكُمْ١ۚ وَ كُنْتُ عَلَیْهِمْ شَهِیْدًا مَّا دُمْتُ فِیْهِمْ١ۚ فَلَمَّا تَوَفَّیْتَنِیْ كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِیْبَ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ اَنْتَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ﴿117﴾
- مَا قُلْتُمیں نے نہیں کہا
- لَهُمْانہیں
- اِلَّامگر
- مَآ اَمَرْتَنِيْجو تونے مجھے حکم دیا
- بِهٖٓاس کا
- اَنِکہ
- اعْبُدُواتم عبادت کرو
- اللّٰهَاللہ
- رَبِّىۡمیرا رب
- وَرَبَّكُمْاور تمہارا رب
- وَكُنْتُاور میں تھا
- عَلَيْهِمْان پر
- شَهِيْدًاخبردار
- مَّا دُمْتُجب تک میں رہا
- فِيْهِمْان میں
- فَلَمَّاپھر جب
- تَوَفَّيْتَنِيْتونے مجھے اٹھا لیا
- كُنْتَتو تھا
- اَنْتَتو
- الرَّقِيْبَنگران
- عَلَيْهِمْان پر
- واَنْتَاور تو
- عَلٰيپر۔ سے
- كُلِّ شَيْءٍہر شے
- شَهِيْدٌباخبر
Translation · Baseerat-e-Quran
میں نے اس سے زیادہ کچھ نہیں کہا جو آپ نے مجھے کہنے کا حکم دیا تھا۔ میں نے یہی کہا اے لوگو ! اللہ بندگی کرو جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے۔ جب تک میں ان کے درمیان رہا میں ان سے باخبر رہا جب آپ نے مجھے اٹھا لیا تو پھر آپ ہی ان کے نگراں رہے۔