بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 21
یٰقَوْمِ ادْخُلُوا الْاَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ الَّتِیْ كَتَبَ اللّٰهُ لَكُمْ وَ لَا تَرْتَدُّوْا عَلٰۤى اَدْبَارِكُمْ فَتَنْقَلِبُوْا خٰسِرِیْنَ﴿21﴾
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- ادْخُلُواداخل ہو
- الْاَرْضَ الْمُقَدَّسَةَارضِ مقدس (اس پاک سرزمین)
- الَّتِيْجو
- كَتَبَ اللّٰهُاللہ نے لکھ دی
- لَكُمْتمہارے لیے
- وَلَا تَرْتَدُّوْااور نہ لوٹو
- عَلٰٓيپر
- اَدْبَارِكُمْاپنی پیٹھ
- فَتَنْقَلِبُوْاورنہ تم جا پڑوگے
- خٰسِرِيْنَنقصان میں
Translation · Baseerat-e-Quran
اس لئے اے میری قوم والو ! اس مقدس سر زمین میں داخل ہوجاؤ جو اللہ نے تمہارے لئے لکھ دی ہے۔ اور ہرگز پیچھے مت بھاگنا ورنہ تم سخت نقصان اٹھانے والے ہوجاؤ گے۔