Surah Introduction

بصیرتِ قرآن

Baseerat-e-Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 89

  1. لَا یُؤَاخِذُكُمُ اللّٰهُ بِاللَّغْوِ فِیْۤ اَیْمَانِكُمْ وَ لٰكِنْ یُّؤَاخِذُكُمْ بِمَا عَقَّدْتُّمُ الْاَیْمَانَ١ۚ فَكَفَّارَتُهٗۤ اِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسٰكِیْنَ مِنْ اَوْسَطِ مَا تُطْعِمُوْنَ اَهْلِیْكُمْ اَوْ كِسْوَتُهُمْ اَوْ تَحْرِیْرُ رَقَبَةٍ١ؕ فَمَنْ لَّمْ یَجِدْ فَصِیَامُ ثَلٰثَةِ اَیَّامٍ١ؕ ذٰلِكَ كَفَّارَةُ اَیْمَانِكُمْ اِذَا حَلَفْتُمْ١ؕ وَ احْفَظُوْۤا اَیْمَانَكُمْ١ؕ كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰیٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ﴿89﴾

    1. لَا يُؤَاخِذُكُمُنہیں مواخذہ کرے گا تمہارا
    2. اللّٰهُاللہ
    3. بِاللَّغْوِساتھ لغو کے
    4. فِيْٓ اَيْمَانِكُمْتمہاری قسموں میں
    5. وَلٰكِنْاور لیکن
    6. يُّؤَاخِذُكُمْوہ مواخذہ کرے گا تمہارا
    7. بِمَابوجہ اس کے جو
    8. عَقَّدْتُّمُ الْاَيْمَانَ ۚمضبوط گرہ باندھی تم نے قسموں کی
    9. فَكَفَّارَتُهٗٓتو کفارہ ہے اس کا
    10. اِطْعَامُکھانا کھلانا
    11. عَشَرَةِدس
    12. مَسٰكِيْنَمسکینوں کا
    13. مِنْ اَوْسَطِاوسط درجے کا
    14. مَا تُطْعِمُوْنَجو تم کھلاتے ہو
    15. اَهْلِيْكُمْاپنے گھروالوں کو
    16. اَوْ كِسْوَتُهُمْیا کپڑ پہنانا ان کو
    17. اَوْیا
    18. تَحْرِيْرُ رَقَبَةٍ ۭآزاد کرنا ایک گردن کا
    19. فَمَنْتو جو کوئی
    20. لَّمْ يَجِدْنہ پائے
    21. فَصِيَامُتو روزے رکھنا ہیں
    22. ثَلٰثَةِ اَيَّامٍتین دن کے
    23. ۭذٰلِكَیہ
    24. كَفَّارَةُکفارہ ہے
    25. اَيْمَانِكُمْتمہاری قسموں کا
    26. اِذَا حَلَفْتُمْجب تم قسم کھاؤ ۭ
    27. وَاحْفَظُوْٓااور حفاظت کیا کرو
    28. اَيْمَانَكُمْ ۭاپنی قسموں کا
    29. كَذٰلِكَاسی طرح
    30. يُبَيِّنُبیان کرتا ہے
    31. اللّٰهُاللہ
    32. لَكُمْتمہارے لیے
    33. اٰيٰتِهِاپنی آیات کو
    34. لَعَلَّكُمْتاکہ تم
    35. تَشْكُرُوْنَتم شکر ادا کرو
Translation · Baseerat-e-Quran
اللہ تمہیں تمہاری لغو قسموں پر نہیں پلڑتا لیکن ان قسموں پر جن کو تم نے جانتے بوجھتے دل سے مضبوط باندھا ہے ان پر گرفت کرتا ہے ۔ ایسی قسم توڑنے کا کفارہ یہ ہے کہ دس محتاجوں کو وہ اوسط درجے کا کھانا کھلاؤ جیسے تم اپنی بیوی کو کھلاتے ہو یا دس محتاجوں کو کپڑا پہناؤ یا ایک غلام آزاد کرو۔ پھر اگر اس کی استطاعت نہ ہو تو مسلسل تین تین دن تک روزے رکھو۔ تمہاری قسموں کا یہ کفارہ ہے جب تم قسم کھا ہی بیٹھو۔ ویسے اپنے قسموں کی حفاظت کرو۔ اس طرح اللہ تمہارے لئے اپنا حکم واضح کرتا ہے تاکہ تم اس کا شکر ادا کرو۔