بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 60. Al-Mumtahana · Ayah 4
قَدْ كَانَتْ لَكُمْ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ فِیْۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗ١ۚ اِذْ قَالُوْا لِقَوْمِهِمْ اِنَّا بُرَءٰٓؤُا مِنْكُمْ وَ مِمَّا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١٘ كَفَرْنَا بِكُمْ وَ بَدَا بَیْنَنَا وَ بَیْنَكُمُ الْعَدَاوَةُ وَ الْبَغْضَآءُ اَبَدًا حَتّٰى تُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَحْدَهٗۤ اِلَّا قَوْلَ اِبْرٰهِیْمَ لِاَبِیْهِ لَاَسْتَغْفِرَنَّ لَكَ وَ مَاۤ اَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ١ؕ رَبَّنَا عَلَیْكَ تَوَكَّلْنَا وَ اِلَیْكَ اَنَبْنَا وَ اِلَیْكَ الْمَصِیْرُ﴿4﴾
- قَدْ كَانَتْبیشک ہے
- لَكُمْتمہارے لئے
- اُسْوَةٌچال (نمونہ)
- حَسَنَةٌبہترین
- فِيْٓ اِبْرٰهِيْمَابراہیم میں
- وَالَّذِيْنَاور جو
- مَعَهٗ ۚاس کے ساتھ
- اِذْ قَالُوْاجب انہوں نے کہا
- لِقَوْمِهِمْاپنی قوم کو
- اِنَّا بُرَءٰٓؤُابیشک ہم لاتعلق
- مِنْكُمْتم سے
- وَمِمَّااور ان سے جن کی
- تَعْبُدُوْنَتم بندگی کرتے ہو
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ ۡاللہ کے سوا
- كَفَرْنَاہم منکر ہوں
- بِكُمْتمہارے
- وَبَدَااور ظاہر ہوگئی
- بَيْنَنَاہمارے درمیان
- وَبَيْنَكُمُاور تمہارے درمیان
- الْعَدَاوَةُعداوت
- وَالْبَغْضَآءُاور بغض (دشمنی)
- اَبَدًاہمیشہ کیلئے
- حَتّٰىیہاں تک کہ
- تُؤْمِنُوْاتم ایمان لے آؤ
- بِاللّٰهِ وَحْدَهٗٓاللہ پر واحد
- اِلَّا قَوْلَمگر کہنا
- اِبْرٰهِيْمَابراہیم
- لِاَبِيْهِاپنے باپ سے
- لَاَسْتَغْفِرَنَّالبتہ میں ضرور مغفرت مانگوں گا
- لَكَتمہارے لئے
- وَمَآاور نہیں
- اَمْلِكُمیں اختیار رکھتا
- لَكَتمہارے لئے
- مِنَ اللّٰهِاللہ سے، آگے
- مِنْ شَيْءٍ ۭکچھ بھی
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- عَلَيْكَتجھ پر
- تَوَكَّلْنَاہم نے بھروسہ کیا
- وَاِلَيْكَاور تیری طرف
- اَنَبْنَاہم نے رجوع کیا
- وَاِلَيْكَاور تیری طرف
- الْمَصِيْرُبازگشت
Translation · Baseerat-e-Quran
(حضرت) ابراہیم (علیہ السلام) اور ان کا ساتھ دینے والوں ( کے عمل میں) تمہارے لئے بہترین نمونہ زندگی ہے۔ جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ ہم تم سے اور جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کرتے ہو ان سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم (تمہارے ہر عمل سے ) انکار کرتے ہیں۔ تمہارے اور ہمارے درمیان عداوت اور دشمنی ظاہر ہوگی جب تک کہ تم ایک اللہ پر ایمان نہ لائو گے۔
مگر (حضرت) ابراہیم (علیہ السلام) کی وہ بات کہ جب انہوں نے اپنے والد سے کہا تھا کہ میں تمہارے لئے مغفرت کی دعا کروں گا (اس سے الگ بات ہے) انہوں نے کہہ دیا تھا کہ میں اللہ کے مقابلے میں کسی چیز کا بھی مالک نہیں ہوں۔ اے ہمارے پروردگار ہم نے آپ پر بھروسہ کیا ہے اور آپ ہی کی طرف ہمیں لوٹنا ہے اور آپ کی طرف ہی ٹھکانا ہے۔