تفسیر بیان القرآن
Bayan-ul-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 101
Tafseerاِ۟لَّذِیْنَ كَانَتْ اَعْیُنُهُمْ فِیْ غِطَآءٍ عَنْ ذِكْرِیْ وَ كَانُوْا لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ سَمْعًا۠ع﴿101﴾
- الَّذِيْنَوہ جو کہ
- كَانَتْتھیں
- اَعْيُنُهُمْان کی آنکھیں
- فِيْ غِطَآءٍپردہ میں
- عَنْسے
- ذِكْرِيْمیرا ذکر
- وَكَانُوْااور وہ تھے
- لَا يَسْتَطِيْعُوْنَنہ طاقت رکھتے
- سَمْعًاسننا
Translation · Bayan-ul-Quran
وہ لوگ جن کی نگاہیں پردے میں تھیں میرے ذکر سے اور وہ سن بھی نہیں سکتے تھے
Tafseer · Bayan-ul-Quran
آیت 101 الَّذِيْنَ كَانَتْ اَعْيُنُهُمْ فِيْ غِطَاۗءٍ عَنْ ذِكْرِيْ وَكَانُوْا لَا يَسْتَطِيْعُوْنَ سَمْعًا
وہ لوگ جو اندھے اور بہرے ہو کر دنیا سمیٹنے میں لگے ہوئے تھے حقیقی مسبب الاسباب کو بالکل فراموش کرچکے تھے صرف دنیوی اسباب و وسائل پر بھروسا کرتے تھے اور دنیا میں ان کی ساری تگ و دو مادی منفعت کے حصول کے لیے تھی۔ یہی مضمون اگلے آخری رکوع میں بہت تیکھے انداز میں آ رہا ہے۔