تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 81

Tafseer
  1. فَاَرَدْنَاۤ اَنْ یُّبْدِلَهُمَا رَبُّهُمَا خَیْرًا مِّنْهُ زَكٰوةً وَّ اَقْرَبَ رُحْمًا﴿81﴾

    1. فَاَرَدْنَآپس ہم نے ارادہ کیا
    2. اَنْ يُّبْدِکہ بدلہ دے
    3. لَهُمَاان دونوں کو
    4. رَبُّهُمَاان کا رب
    5. خَيْرًابہتر
    6. مِّنْهُاس سے
    7. زَكٰوةًپاکیزگی
    8. وَّاَقْرَبَاور زیادہ قریب
    9. رُحْمًاشفقت
Translation · Bayan-ul-Quran
پس ہم نے چاہا کہ ان دونوں کو بدلے میں دے ان کا رب اس سے بہتر (اولاد) پاکیزگی میں اور قریب تر شفقت میں
Tafseer · Bayan-ul-Quran
آیت 81 فَاَرَدْنَآ اَنْ يُّبْدِلَهُمَا رَبُّهُمَا خَيْرًا مِّنْهُ زَكٰوةً وَّاَقْرَبَ رُحْمًا بچے کے والدین چونکہ نیک اور صالح لوگ تھے اس لیے ان کے رب نے چاہا کہ اس بچے کی جگہ انہیں ایک ایسا فرزند عطا فرمائے جو پاکیزہ نفسی و پرہیزگاری میں اس سے بہتر اور مروّت و دردمندی میں اس سے بڑھ کر ہو۔ چناچہ وقتی طور پر تو بچے کے فوت ہونے سے والدین پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہوگا لیکن حقیقت میں یہ سب کچھ ان کی بہتری کے لیے ہی کیا گیا تھا۔