تفسیر بیان القرآن
Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 170
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّبِعُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ قَالُوْا بَلْ نَتَّبِعُ مَاۤ اَلْفَیْنَا عَلَیْهِ اٰبَآءَنَا١ؕ اَوَ لَوْ كَانَ اٰبَآؤُهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ شَیْئًا وَّ لَا یَهْتَدُوْنَ﴿170﴾
- وَاِذَااور جب
- قِيْلَکہا جاتا ہے
- لَهُمُانہیں
- اتَّبِعُوْاپیروی کرو
- مَآ اَنْزَلَجو اتارا
- اللّٰهُاللہ
- قَالُوْاوہ کہتے ہیں
- بَلْ نَتَّبِعُبلکہ ہم پیروی کریں گے
- مَآ اَلْفَيْنَاجو ہم نے پایا
- عَلَيْهِاس پر
- اٰبَآءَنَااپنے باپ دادا
- اَوَلَوْبھلا اگرچہ
- كَانَہوں
- اٰبَآؤُھُمْان کے باپ دادا
- لَا يَعْقِلُوْنَنہ سمجھتے ہوں
- شَيْئًاکچھ
- وَّلَا يَهْتَدُوْنَاور نہ ہدایت یافتہ ہوں
Translation · Bayan-ul-Quran
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ پیروی کرو اس کی جو اللہ نے نازل کیا ہے وہ جواب میں کہتے ہیں کہ ہم تو پیروی کریں گے اس طریقے کی جس پر ہم نے اپنے آباء و اجداد کو پایا ہے اگرچہ ان کے آباء و اَجداد نہ کسی بات کو سمجھ پائے ہوں اور نہ ہدایت یافتہ ہوئے ہوں (پھر بھی وہ اپنے آباء و اَجداد ہی کی پیروی کرتے رہیں گے ؟)
Tafseer · Bayan-ul-Quran
آیت 170 وَاِذَا قِیْلَ لَہُمُ اتَّبِعُوْا مَآ اَنْزَلَ اللّٰہُ قَالُوْا بَلْ نَتَّبِعُ مَآ اَلْفَیْنَا عَلَیْہِ اٰبَآءَ نَا ط اَوَلَوْ کَانَ اٰبَآؤُہُمْ لاَ یَعْقِلُوْنَ شَیْءًا وَّلاَ یَہْتَدُوْنَ
سورۃ البقرۃ کے تیسرے رکوع کی پہلی آیت جہاں نوع انسانی کو خطاب کر کے عبادتِ رب کی دعوت دی گئی کے ضمن میں وضاحت کی گئی تھی کہ جو لوگ تم سے پہلے گزر چکے ہیں وہ بھی تو مخلوق تھے جیسے تم مخلوق ہو ‘ جیسے تم سے خطا ہوسکتی ہے ان سے بھی ہوئی ‘ جیسے تم غلطی کرسکتے ہو انہوں نے بھی کی۔