تفسیر بیان القرآن
Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 171
وَ مَثَلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا كَمَثَلِ الَّذِیْ یَنْعِقُ بِمَا لَا یَسْمَعُ اِلَّا دُعَآءً وَّ نِدَآءً١ؕ صُمٌّۢ بُكْمٌ عُمْیٌ فَهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ﴿171﴾
- وَمَثَلُاور مثال
- الَّذِيْنَجن لوگوں نے
- كَفَرُوْاکفر کیا
- كَمَثَلِمانند حالت
- الَّذِيْوہ جو
- يَنْعِقُپکارتا ہے
- بِمَااس کو جو
- لَا يَسْمَعُنہیں سنتا
- اِلَّاسوائے
- دُعَآءًپکارنا
- وَّنِدَآءًاور چلانا
- صُمٌّۢبہرے
- بُكْمٌگونگے
- عُمْيٌاندھے
- فَهُمْپس وہ
- لَا يَعْقِلُوْنَپس وہ نہیں سمجھتے
Translation · Bayan-ul-Quran
اور ان لوگوں کی مثال جنہوں نے کفر کیا ایسی ہے جیسے کوئی شخص ایسی چیز کو پکارے جو پکار اور آواز کے سوا کچھ نہ سمجھتی ہو وہ بہرے بھی ہیں گونگے بھی ہیں اندھے بھی ہیں پس وہ عقل سے کام نہیں لیتے
Tafseer · Bayan-ul-Quran
آیت 171 وَمَثَلُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا کَمَثَلِ الَّذِیْ یَنْعِقُ بِمَا لاَ یَسْمَعُ الاَّ دُعَآءً وَّنِدَآءً ط
جو لوگ محض باپ دادا کی تقلید میں اپنے کفر پر اڑ گئے ہیں ان کی تشبیہہ جانوروں سے دی گئی ہے جنہیں پکارا جائے تو وہ پکارنے والے کی پکار اور آواز تو سنتے ہیں ‘ لیکن سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے بالکل عاری ہوتے ہیں۔ تمثیل سے مراد یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ اور مسلمان ان لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ اس دعوت پر کان دھرنے کو تیار نہیں ہیں۔