تفسیر بیان القرآن
Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 175
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ اشْتَرَوُا الضَّلٰلَةَ بِالْهُدٰى وَ الْعَذَابَ بِالْمَغْفِرَةِ١ۚ فَمَاۤ اَصْبَرَهُمْ عَلَى النَّارِ﴿175﴾
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- الَّذِيْنَجنہوں نے
- اشْتَرَوُامول لی
- الضَّلٰلَةَگمراہی
- بِالْهُدٰىہدایت کے بدلے
- وَالْعَذَابَاور عذاب
- بِالْمَغْفِرَةِمغفرت کے بدلے
- فَمَآسو کس قدر
- اَصْبَرَھُمْبہت صبر کرنے والے وہ
- عَلَيپر
- النَّارِآگ
Translation · Bayan-ul-Quran
یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے ہدایت دے کر گمراہی خرید لی ہے اور (اللہ کی) مغفرت ہاتھ سے دے کر عذاب خرید لیا ہے تو یہ کس قدر صبر کرنے والے ہیں دوزخ پر
Tafseer · Bayan-ul-Quran
آیت 175 اُولٰٓءِکَ الَّذِیْنَ اشْتَرَوُا الضَّلٰلَۃَ بالْہُدٰی وَالْعَذَاب بالْمَغْفِرَۃِج فَمَآ اَصْبَرَہُمْ عَلَی النَّارِ !
ان کا کتنا حوصلہ ہے کہ جہنم کا عذاب برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں ! اس کے لیے کس طرح تیاری کر رہے ہیں !