تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 176

  1. ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ نَزَّلَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ١ؕ وَ اِنَّ الَّذِیْنَ اخْتَلَفُوْا فِی الْكِتٰبِ لَفِیْ شِقَاقٍۭ بَعِیْدٍ۠ع﴿176﴾

    1. ذٰلِكَیہ
    2. بِاَنَّاس لیے کہ
    3. اللّٰهَاللہ
    4. نَزَّلَنازل کی
    5. الْكِتٰبَکتاب
    6. بِالْحَقِّحق کے ساتھ
    7. وَاِنَّاور بیشک
    8. الَّذِيْنَجو لوگ
    9. اخْتَلَفُوْااختلاف کیا
    10. فِيمیں
    11. الْكِتٰبِکتاب
    12. لَفِيْمیں
    13. شِقَاقٍضد
    14. بَعِيْدٍدور
Translation · Bayan-ul-Quran
یہ اس لیے کہ اللہ نے تو کتاب نازل کی حق کے ساتھ اور یقیناً جن لوگوں نے کتاب میں اختلاف ڈالا وہ ضد اور مخالفت میں بہت دور نکل گئے
Tafseer · Bayan-ul-Quran

آیت 176 ذٰلِکَ بِاَنَّ اللّٰہَ نَزَّلَ الْکِتٰبَ بالْحَقِّ ط وَاِنَّ الَّذِیْنَ اخْتَلَفُوْا فِی الْْکِتٰبِ لَفِیْ شِقَاقٍم بَعِیْدٍ

جن لوگوں نے اللہ کی کتاب اور شریعت میں اختلاف کی پگڈنڈیاں نکالیں وہ ضد ‘ ہٹ دھرمی ‘ شقاوت اور دشمنی میں مبتلا ہوگئے اور اس میں بہت دور نکل گئے۔ اعاذنَا اللّٰہ مِنْ ذٰلِکَ !