تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 58. Al-Mujaadila · Ayah 5

  1. اِنَّ الَّذِیْنَ یُحَآدُّوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ كُبِتُوْا كَمَا كُبِتَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَ قَدْ اَنْزَلْنَاۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ١ؕ وَ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابٌ مُّهِیْنٌۚ﴿5﴾

    1. اِنَّ الَّذِيْنَبیشک جو لوگ
    2. يُحَآدُّوْنَوہ مخالفت کرتے ہیں
    3. اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗاللہ اور اسکے رسول
    4. كُبِتُوْاوہ ذلیل کئے جائینگے
    5. كَمَا كُبِتَجیسے ذلیل کئے گئے
    6. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    7. مِنْ قَبْلِهِمْان سے پہلے
    8. وَقَدْ اَنْزَلْنَآاور یقیناً
    9. اٰيٰتٍۢ بَيِّنٰتٍ ۭواضح آیتیں
    10. وَلِلْكٰفِرِيْنَکافروں کے لئے
    11. عَذَابٌعذاب
    12. مُّهِيْنٌذلت کا
Translation · Dure-Mansoor
یقیناً وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول سے جھگڑنے ہیں وہ اوندھے منہ کیے جائیں گے جس طرح کہ اوندھے کیے گئے وہ جو ان سے پہلے تھے اور یقیناً ہم نے صاف صاف آیتیں نازل کیں اور کافروں کے لیے رسوا کرنے والا عذاب ہے
Tafseer · Dure-Mansoor
1۔ فریابی وعبد بن حید نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ ” یحادون “ (وہ مخالفت کرتے ہیں) یعنی جو لوگ مخالفت کر رہے ہیں۔ 2۔ عبد الرزاق وعبد بن حمید وابن جریر وابن ابی حاتم نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت ان الذین یحادون اللہ ورسولہ۔ وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں۔ یعنی جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے جھگڑا کر رہے ہیں۔ آیت کبتوا کما کبت الذین من قبلہم۔ وہ دنیا میں ایسے ذلیل ہوں گے جیسے ان سے پہلے لوگ ذلیل ہوئے۔ یعنی ان کو اس طرح ذلیل ورسوا کیا جائے گا جیسے ان سے پہلے لوگوں کو ذلیل ورسوا کیا گیا۔