تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 62. Al-Jumu'a · Ayah 2
هُوَ الَّذِیْ بَعَثَ فِی الْاُمِّیّٖنَ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ یَتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِهٖ وَ یُزَكِّیْهِمْ وَ یُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ١ۗ وَ اِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍۙ﴿2﴾
- هُوَ الَّذِيْوہ اللہ وہ ذات ہے
- بَعَثَجس نے بھیجا
- فِيمیں
- الْاُمِّيّٖنَان پڑھ لوگوں (میں)
- رَسُوْلًا مِّنْهُمْایک رسول انہی میں سے
- يَتْلُوْا عَلَيْهِمْجو پڑھتا ہے ان پر
- اٰيٰتِهٖاس کی آیات
- وَيُزَكِّيْهِمْاور ان کا تزکیہ کرنا ہے
- وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَاور سکھاتا ہے ان کو کتاب
- وَالْحِكْمَةَاور حکمت
- وَاِنْ كَانُوْااور بیشک تھے وہ
- مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
- لَفِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍالبتہ کھلی گھمراہی میں
Translation · Dure-Mansoor
وہی اللہ ہے جس نے امیوں میں انہیں میں سے ایک پیغمبر کو بھیجا جو ان پر اللہ کی آیتیں تلاوت کرتے ہیں اور ان کا تزکیہ کرتے ہیں اور انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم کرتے ہیں اور یقیناً وہ اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے
Tafseer · Dure-Mansoor
4۔ ابن المنذر نے ضحاک (رح) سے آیت ہوا الذی بعث فی الامیین رسولا منہم کے بارے میں روایت کیا کہ اس میں رسولا سے مراد محمد ﷺ ہیں آیت یتلو علیہم کہ وہ ان پر اس کی آیات کو پڑھتے ہیں یعنی قرآن کو آیت وان کانوا من قبل لفی ضلٰل مبین اور اس سے پہلے یہ لوگ کھلی گمراہی میں تھے یعنی شرک میں۔
5۔ سعید بن منصور وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ ہوا لذی بعث فی الامیین رسولا منہم سے مراد عرب کے لوگ مراد ہیں آیت واٰخرین منہم لما یلحقوا بہم اور دوسرے لوگ جو انہیں میں سے ہیں مگر ابھی ان میں شامل نہیں اس میں اٰخرین سے مراد عجمی لوگ ہیں۔
6۔ سعید بن منصور والبخاری ومسلم والترمذی والنسائی وابن جریر وابن المنذر وابن مردویہ وابو نعیم و بیہقی معاً فی الدلائل ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ ہم نبی اکرم ﷺ کے پاس بیٹھے تھے۔ جب سورة جمعہ نازل ہوئی آپ نے اس کی تلاوت فرمائی اور جب اس آیت واٰخرین منہم لما یلحقوا بہم پر پہنچے تو ایک آدمی نے آپ سے پوچھا یا رسول اللہ ! یہ کون لوگ ہیں جو ہم سے نہیں ملے تو آپ نے اپنا ہاتھ مبارک سلمان فارسی ؓ کے سر پر رکھا اور فرمایا اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے اگر ایمان ثریا ستارے پر ہوگا تو ان میں سے کچھ لوگ اسے یقیناً پالیں گے۔
7۔ سعید بن منصور وابن مردویہ نے قیس بن سعد بن عبادہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر ایمان ثریا ستارے پر ہوگا تو اس کو اہل فارس والے لوگ پالیں گے۔