تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 62. Al-Jumu'a · Ayah 3

  1. وَّ اٰخَرِیْنَ مِنْهُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِهِمْ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ﴿3﴾

    1. وَّاٰخَرِيْنَ مِنْهُمْاور کچھ دوسرے ان میں سے
    2. لَمَّاحالانکہ (نہیں)
    3. يَلْحَقُوْا بِهِمْوہ ملے ان کے ساتھ
    4. وَهُوَاور وہ
    5. الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُزبردست ہے، حکمت والا ہے
Translation · Dure-Mansoor
اور ان میں سے دوسرے اب تک ان سے ملے نہیں اور وہ زبردست ہے حکمت والا ہے
Tafseer · Dure-Mansoor
8۔ طبرانی وابن مردویہ نے سہل بن سعد ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میرے صحابہ میں سے کچھ لوگو کی نسلوں در نسلوں میں سے ایسے مرد اور عورتیں ہوں گی جو جنت میں بغیر حساب کے داخل ہوں گے۔ پھر آپ نے یہ آیت پڑھی آیت واٰخرین منہم لما یلحقوا بہم وہو العزیز الحکیم۔ 9۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے آیت واٰخرین منہم لما یلحقوا بہم کے بارے میں روایت کیا کہ اس سے وہ سارے لوگ مراد ہیں جنہوں نے اسلام کی تابعداری کی۔ 10۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن المنذر نے عکرمہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت واخرین منہم لمایلحقوا بہم سے تابعین مراد ہیں۔ 11۔ ابن المنذر نے ضحاک (رح) سے آیت واٰخرین منہم لما یلحقوا بہم کے بارے میں روایت کیا کہ اس سے وہ لوگ مراد ہیں جو عرب وعجم میں سے قیامت کے دن تک اسلام لائیں گے۔ اور نیک عمل کریں گے۔