تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 62. Al-Jumu'a · Ayah 8

  1. قُلْ اِنَّ الْمَوْتَ الَّذِیْ تَفِرُّوْنَ مِنْهُ فَاِنَّهٗ مُلٰقِیْكُمْ ثُمَّ تُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۠ع﴿8﴾

    1. قُلْکہہ دیجئے
    2. اِنَّ الْمَوْتَبیشک موت
    3. الَّذِيْوہ جو
    4. تَفِرُّوْنَ مِنْهُتم بھاگتے ہو اس سے
    5. فَاِنَّهٗ مُلٰقِيْكُمْتو بیشک وہ ملنے والی ہے تم سے
    6. ثُمَّ تُرَدُّوْنَپھر تم لوٹائے جاؤ گے
    7. اِلٰى عٰلِمِطرف جاننے والے
    8. الْغَيْبِغیب کے
    9. وَالشَّهَادَةِاور حاضر کے
    10. فَيُنَبِّئُكُمْپھر وہ بتادے گا تم کو
    11. بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَساتھ اس کے جو تم ، تم عمل کرتے
Translation · Dure-Mansoor
آپ فرمادیجیے کہ یقیناً وہ موت جس سے تم بھاگتے ہو یقیناً وہ تم سے مل کر رہے گی پھر تم لوٹائے جاؤ گے پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے اللہ کی طرف پھر وہ تمہیں خبر دے گا ان کاموں کی جو تم کرتے تھے
Tafseer · Dure-Mansoor
3۔ عبدالرزاق وابن المنذر نے معمر (رح) سے روایت کیا کہ قتادہ (رح) نے یہ آیت ثم تردون الی علم الغیب والشہادۃ پھر تم کو عالم الغیب والشہادۃ کی طرف لے جایا جائے گا۔ تلاوت فرمائی اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ابن آدم کو موت کے ذریعہ پست کیا اور میں اس کے بارے میں خوب جانتا ہوں کہ وہ اس کو بلند کردے گا۔