تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 62. Al-Jumu'a · Ayah 8
قُلْ اِنَّ الْمَوْتَ الَّذِیْ تَفِرُّوْنَ مِنْهُ فَاِنَّهٗ مُلٰقِیْكُمْ ثُمَّ تُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۠ع﴿8﴾
- قُلْکہہ دیجئے
- اِنَّ الْمَوْتَبیشک موت
- الَّذِيْوہ جو
- تَفِرُّوْنَ مِنْهُتم بھاگتے ہو اس سے
- فَاِنَّهٗ مُلٰقِيْكُمْتو بیشک وہ ملنے والی ہے تم سے
- ثُمَّ تُرَدُّوْنَپھر تم لوٹائے جاؤ گے
- اِلٰى عٰلِمِطرف جاننے والے
- الْغَيْبِغیب کے
- وَالشَّهَادَةِاور حاضر کے
- فَيُنَبِّئُكُمْپھر وہ بتادے گا تم کو
- بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَساتھ اس کے جو تم ، تم عمل کرتے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
کہہ دو کہ موت جس سے تم گریز کرتے ہو وہ تو تمہارے سامنے آ کر رہے گی۔ پھر تم پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے (خدا) کی طرف لوٹائے جاؤ گے پھر جو کچھ تم کرتے رہے ہو وہ سب تمہیں بتائے گا