تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 67. Al-Mulk · Ayah 5
وَ لَقَدْ زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِمَصَابِیْحَ وَ جَعَلْنٰهَا رُجُوْمًا لِّلشَّیٰطِیْنِ وَ اَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِیْرِ﴿5﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- زَيَّنَّازینت دی ہم نے۔ خوب صورت بنایا ہم نے
- السَّمَآءَ الدُّنْيَاآسمان دنیا کو
- بِمَصَابِيْحَچراغوں کے ساتھ
- وَجَعَلْنٰهَااور بنایا ہم نے ان کو
- رُجُوْمًامارنے کی چیز
- لِّلشَّيٰطِيْنِشیطانوں کے لیے
- وَاَعْتَدْنَااور تیار کیا ہم نے
- لَهُمْان کے لیے
- عَذَابَ السَّعِيْرِجلنے کا عذاب
Translation · Dure-Mansoor
اور ہم نے قریب والے آسمان کو چراغوں سے آراستہ کیا ہے، اور ہم نے ان کو شیطانوں کے مارنے کا ذریعہ بنادیا ہے، اور ہم نے ان کے لیے دوزخ کا عذاب تیار کر رکھا ہے