تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 70. Al-Ma'aarij · Ayah 37

  1. عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ عِزِیْنَ﴿37﴾

    1. عَنِ الْيَمِيْنِدائیں طرف سے
    2. وَعَنِ الشِّمَالِاور بائیں طرف سے
    3. عِزِيْنَگرو درگروہ
Translation · Dure-Mansoor
دائیں سے اور بائیں سے جماعتیں بن بن کر
Tafseer · Dure-Mansoor
فاجء وا مہر عین الیہ حتی یکونوا حول منبرہ عزین ترجمہ : پس وہ اس کی طرف تیزی سے دوڑتے ہوئے آئے یہاں تک کہ اس کے منبر کے ارگرد حلقہ بنائے کھڑے ہوگئے 24۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت عن الیمین وعن الشمال عزین یعنی نبی صلی اللہ ﷺ دائیں جانب سے اور آپ کی بائیں جانب سے عزین یعنی گوٹ مار کر بیٹھنے والوں کی مجلسیں جن میں تھوڑے تھوڑے افراد ہوں۔ 25۔ عبدالرزاق وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ عزین سے مراد ہے مجلسوں کے حلقے۔ 26۔ عبد بن حمید نے عبادہ بن انس ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں داخل ہوئے اور فرمایا کیا ہے میرے لیے کہ میں تم کو دیکھتا ہوں عزین یعنی جاہلیت کے حلقوں کی طرح حلقے بنائے ہوئے ہر آدمی اپنے بھائی کے پیچھے بیٹھے۔ 27۔ عبد بن حمید ومسلم وابوداوٗد والنسائی وابن مردویہ نے جابر بن سمرہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس مسجد میں تشریف لائے اور ہم متفرق حلقے بنائے ہوئے تھے۔ آپ نے فرمایا کیا ہے میرے لیے کہ میں تم کو دیکھ رہا ہوں عزین یعنی متفرق حلقوں میں۔ 28۔ ابن مردویہ نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام ؓ ایک جلوس کی شکل میں حلقہ حلقہ بنا کر نکلے آپ نے فرمایا کیا ہے میرے لیے کہ میں تم کو متفرق حلقوں میں دیکھ رہا ہوں۔