تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 70. Al-Ma'aarij · Ayah 38
اَیَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِیْمٍۙ﴿38﴾
- اَيَطْمَعُکیا لالچ رکھتا ہے
- كُلُّ امْرِۍ مِّنْهُمْہر شخص ان میں سے
- اَنْ يُّدْخَلَ جَنَّةَکہ داخل کیا جائے جنت میں
- نَعِيْمٍنعمتوں بھری
Translation · Dure-Mansoor
کیا ان میں سے ہر شخص اس کی لالچ کرتا ہے کہ تعمتوں والی جنت میں داخل کردیا جائے
Tafseer · Dure-Mansoor
29۔ عبد بن حمید نے عاصم (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے آیت ایطمع کل امرء منہم ان یدخل جنۃ کیا ان میں سے ہر آدمی یہ امید رکھتا ہے کہ وہ جنت میں داخل ہوگا میں یدخل کی یار کو مرفوع پڑھا۔
30۔ عبد بن حمید نے ابو معمر (رح) سے روایت کیا کہ انہوں ان یدخل میں اء کو منصوب اور خاء کو مرفوع پڑھا۔
31۔ ابن المنذر نے ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ آیت ایطمع کل امرء منہم ان یدخل جنۃ کیا ہر آدمی ان میں سے یہ امید رکھتا ہے کہ وہ جنت نعیم میں داخل ہوگا۔ یعنی ہرگز تو ایسا کرنے والا نہیں۔ پھر ان کی پیدائش کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا آیت انا خلقنہم مما یعلمون۔ ہم نے ان کو پیدا کیا ان چیزوں میں سے جو وہ جانتے ہیں یعنی وہی نطفہ جس سے انسان کو پیدا کیا گیا۔