تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 70. Al-Ma'aarij · Ayah 43
یَوْمَ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمْ اِلٰى نُصُبٍ یُّوْفِضُوْنَۙ﴿43﴾
- يَوْمَ يَخْرُجُوْنَجس دن وہ نکلیں گے
- مِنَ الْاَجْدَاثِقبروں سے
- سِرَاعًادوڑتے ہوئے
- كَاَنَّهُمْگویا کہ وہ
- اِلٰى نُصُبٍطرف آستانوں کے
- يُّوْفِضُوْنَدوڑتے ہیں
Translation · Dure-Mansoor
جس دن قبروں سے نکل کر جلدی جلدی چلیں گے گویا کہ وہ کسی پرستش گاہ کی طرف دوڑ رہے ہیں
Tafseer · Dure-Mansoor
36۔ ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت کانہم الی نصب یوفضون گویا کہ وہ ایک نشان کی طرف دوڑے چلے جارہے ہیں گویا وہ علم یعنی نشانی کی طرف دوڑ رہے ہیں۔
37۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ الی نصب میں نصب سے مراد ہے غایت اور یوفضون سے مراد ہے ایک دوسرے سے آگے بڑھنا۔
38۔ عبد بن حمید نے ابوالعالیہ (رح) سے اس طرح روایت کیا۔
39۔ عبد بن حمید نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ آیت کانہم الی نصب یوفضون سے مراد ہے کہ وہ اپنے بتوں کی طرف تیزی سے جارہے ہیں۔