تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 71. Nooh · Ayah 12

  1. وَّ یُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّ بَنِیْنَ وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ جَنّٰتٍ وَّ یَجْعَلْ لَّكُمْ اَنْهٰرًاؕ﴿12﴾

    1. وَّيُمْدِدْكُمْاور مدد کرے گا تمہاری
    2. بِاَمْوَالٍساتھ مالوں کے
    3. وَّبَنِيْنَاور بیٹوں کے
    4. وَاور
    5. يَجْعَلْ لَّكُمْبنائے گا تمہارے لیے
    6. جَنّٰتٍباغات
    7. وَّيَجْعَلْ لَّكُمْاور بنائے گا تمہارے لیے
    8. اَنْهٰرًانہریں
Translation · Dure-Mansoor
اور مالوں سے اور بیٹوں سے تمہاری امداد فرمائے گا اور تمہارے لیے باغیچے اور تمہارے لیے نہریں بنا دے گا
Tafseer · Dure-Mansoor
2۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت ویجعل لکم جنت ویجعل لکم انہرا۔ اور تمہارے لیے باغ بنادے گا اور تمہارے لیے نہریں بنادے گا۔ سے مراد ہے کہ نوح (علیہ السلام) نے اپنی قوم کو دیکھا کہ ان کی گردنیں کٹ رہی ہیں دنیا کی حرص و لالچ میں۔ تو انہوں نے فرمایا اللہ کی اطاعت کی طرف آجاؤ بلاشبہ اس میں دنیا اور آخرت دونوں کا پانا ہے۔