تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 72. Al-Jinn · Ayah 11
وَّ اَنَّا مِنَّا الصّٰلِحُوْنَ وَ مِنَّا دُوْنَ ذٰلِكَ١ؕ كُنَّا طَرَآئِقَ قِدَدًاۙ﴿11﴾
- وَّاَنَّااور یہ کہ ہم
- مِنَّاہم میں سے
- الصّٰلِحُوْنَنیکو کار (جمع)
- وَمِنَّااور ہم میں سے
- دُوْنَ ذٰلِكَ ۭاسکے علاوہ
- كُنَّاہم تھے
- طَرَآئِقَراہیں
- قِدَدًامختلف
Translation · Dure-Mansoor
اور بیشک ہم میں سے بعض نیک ہیں اور بعض اس کے علاوہ ہیں ہم مختلف طریقو پر تھے
Tafseer · Dure-Mansoor
1۔ ابن جریر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت وانا منا الصلحون ومنا دون ذلک اور کچھ تو ہم میں سے نیک ہیں اور کچھ اور طرح کے۔ یعنی ہم میں سے مسلمان بھی ہیں اور ہم میں سے مشرک بھی ہیں۔ آیت کنا طرائق قددا اور ہم بھی مختلف طریقوں پر تھے۔ یعنی مختلف خواہشات پر۔
2۔ الطستی نے اپنے مسائل میں حضرت ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ ان سے نافعبن ارزق (رح) نے پوچھا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت طرائق قددا کے بارے میں بتائیے۔ تو انہوں نے فرمایا اس سے مراد ہے اعتبار سے کاٹا ہوا۔ پھر فرمایا کیا عرب کے لوگ اس معنی سے واقف ہیں ؟ فرمایا ہاں کیا تو نے شاعر کو نہیں سنا کہ وہ کہتا ہے
ولقد قلت وزید حاسر یوم ولت خیل زید قددا
ترجمہ : اور تحقیق میں نے کہا اور زید اس دن خوب تھکا ہوا تھا جس دن زید کا گھوڑا کٹ کر بھاگ گیا۔
3۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت کنا طرائق قددا سے مراد ہے مختلف خواہشات
4۔ عبد بن حمید نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت کنا طرائق قددا سے مراد ہے کہ جنات تمہاری طرح ہیں۔ ان میں بھی قدریہ مرجۂ روافضہ اور شیعہ ہیں۔
5۔ ابو الشیخ نے العظمہ میں سدی (رح) سے روایت کیا کہ آیت کنا طرائق قددا سے مراد ہے کہ جنات تمہاری طرح ہیں ان میں بھی قدریہ مرجۂ روافضہ اور شیعہ ہیں۔