تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 72. Al-Jinn · Ayah 12

  1. وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ نُّعْجِزَ اللّٰهَ فِی الْاَرْضِ وَ لَنْ نُّعْجِزَهٗ هَرَبًاۙ﴿12﴾

    1. وَّاَنَّااور یہ کہ ہم
    2. ظَنَنَّآہم نے گمان کیا
    3. اَنْ لَّنْ نُّعْجِزَ اللّٰهَکہ ہم ہرگز نہ ہراسکیں گے اللہ کو
    4. فِي الْاَرْضِزمین میں
    5. وَلَنْ نُّعْجِزَهٗاور ہم اسکو ہرگز نہ ہراسکیں گے
    6. هَرَبًابھاگ کر
Translation · Dure-Mansoor
اور بلاشبہ ہم نے یہ سمجھ لیا کہ ہم زمین میں اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے اور بھاگ کر اس کو ہرا نہیں سکتے
Tafseer · Dure-Mansoor
6۔ ابن المنذر نے ابن جریج (رح) سے روایت کیا کہ آیت وانا ظننا ان لن نعجز اللہ فی الارض۔ اور بیشک ہم نے سمجھ لیا ہے کہ ہم اللہ کو زمین میں کبھی عاجز نہ کرسکتیں گے۔ یعنی انہوں نے کہا ہم ہرگز زمین میں اس سے بچ نہیں سکیں گے۔ اور نہ اس سے بھاگ سکیں گے۔