تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 72. Al-Jinn · Ayah 13

  1. وَّ اَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدٰۤى اٰمَنَّا بِهٖ١ؕ فَمَنْ یُّؤْمِنْۢ بِرَبِّهٖ فَلَا یَخَافُ بَخْسًا وَّ لَا رَهَقًاۙ﴿13﴾

    1. وَّاَنَّااور یہ کہ
    2. لَمَّاجب
    3. سَمِعْنَاہم نے سنی
    4. الْهُدٰٓىہدایت
    5. اٰمَنَّاہم ایمان لے آئے
    6. بِهٖ ۭاس پر
    7. فَمَنْ يُّؤْمِنْۢسو جو ایمان لائے
    8. بِرَبِّهٖاپنے رب پر
    9. فَلَا يَخَافُتو اسے خوف نہ ہوگا
    10. بَخْسًاکسی نقصان
    11. وَّلَا رَهَقًااور نہ کسی ظلم
Translation · Dure-Mansoor
اور بیشک بات یہ ہے کہ جب ہم نے ہدایت کو سن لیا تو ہم اس پر ایمان لے آئے سو جو شخص اپنے رب پر ایمان لے آیا سو اسے نہ کسی کمی کا خوف ہے اور نہ کی طرح کے ظلم کا
Tafseer · Dure-Mansoor
7۔ ابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت فلا یخاف بخسا ولا رہقا۔ تو نہ اسے نقصان کا ڈر ہے اور نہ ظلم کا۔ یعنی اسے اپنی نیکیوں میں کمی اور نقصان کا کوئی خوف نہیں ہوتا۔ آیت ولا رھقا اور نہ کوئی ظلم کا خوف ہے یعنی اس بات کا کوئی خوف نہیں کہ اس پر کسی غیر کے گناہ ڈال دئیے جائیں۔