تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 72. Al-Jinn · Ayah 20

  1. قُلْ اِنَّمَاۤ اَدْعُوْا رَبِّیْ وَ لَاۤ اُشْرِكُ بِهٖۤ اَحَدًا﴿20﴾

    1. قُلْفرمادیں
    2. اِنَّمَآاسکے سوا نہیں
    3. اَدْعُوْا رَبِّيْصرف میں اپنے رب کی عبادت کرتا ہوں
    4. وَلَآاور نہیں
    5. اُشْرِكُمیں شریک کرتا
    6. بِهٖٓاسکے ساتھ
    7. اَحَدًاکسی کو
Translation · Dure-Mansoor
آپ فرمادیجیے کہ میں تو صرف اپنے رب کی عبادت کرتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو بھی شریک نہیں ٹھہراتا
Tafseer · Dure-Mansoor
10۔ عبد بن حمید نے عاصم (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے اس کو یوں پڑھا آیت قل انما ادعو ربی بغیر الف کے۔ 11۔ ابن جریر نے حضرمی (رح) سے روایت کیا کہ ہم کو یہ بات ذکر کی گئی کہ اشراف جنات میں سے ایک پیروی اتباع کرنے والے جن نے کہا محمد ﷺ ارادہ فرماتے ہیں کہ ہم اس کو پناہ دیں اور میں ان کو پناہ دیتا ہوں تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ آیت قل انی لن یجیرنی من اللہ احد۔ کہہ دو کہ مجھے اللہ کے سوا کوئی پناہ نہیں دے سکتا۔