تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 72. Al-Jinn · Ayah 26

  1. عٰلِمُ الْغَیْبِ فَلَا یُظْهِرُ عَلٰى غَیْبِهٖۤ اَحَدًاۙ﴿26﴾

    1. عٰلِمُ الْغَيْبِغیب کا جاننے والا
    2. فَلَا يُظْهِرُوہ مطلع نہیں کرتا
    3. عَلٰي غَيْبِهٖٓاپنے غیب پر
    4. اَحَدًاکسی کو
Translation · Dure-Mansoor
وہ غیب کا جاننے والا ہے سو اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں فرماتا
Tafseer · Dure-Mansoor
15۔ ابن المنذر وابن مردویہ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت فلا یظہر عیل غیبہ احدا الا من ارتضی من رسول اپنے غیب کی باتوں پر کس کو واقف نہیں کرتا مگر اپنے پسندیدہ رسول کو۔ یعنی اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو علم عطا فرمایا وحی کے غیب میں سے اور ان پر ظاہر فرمایا اپنے غیب میں سے ان چیزوں کے بارے میں جو ان کی طرف وحی کی گئی اور جو کچھ اللہ تعالیٰ فیصلہ فرماتے ہیں اسکے سوا اسے کوئی نہیں جانتا۔