تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 74. Al-Muddaththir · Ayah 45
وَ كُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَآئِضِیْنَۙ﴿45﴾
- وَكُنَّااور ہم تھے
- نَخُوْضُ(بیہودہ باتوں میں) دھنستے رہتے تھے
- مَعَ الْخَآئِضِيْنَبیہودہ باتوں میں لگے رہنے والوں کے ساتھ
Translation · Dure-Mansoor
اور مشغلہ رکھنے والوں کے ساتھ مشغلہ رکھتے تھے
Tafseer · Dure-Mansoor
9۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت وکنا نخوض مع الخائضین۔ اور ہم بکواس کرنے والوں کے ساتھ بکواس کیا کرتے تھے۔ جب بھی گمراہ ہوانے وال گمراہ ہوا تو ہم بھی اس کے ساتھ گمراہ ہوگئے۔ آیت فما تنفعہم شفاعۃ الشفعین۔ پس ان کو سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہ دے گی۔ تم جان لو کہ اللہ تعالیٰ ایمان والوں کی سفارش قبول فرمائیں گے ان کے بعض لوگوں کی بعض کے بارے میں۔ قتادہ ؓ نے فرمایا کہ ہم کو یہ بتایا گیا کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا کہ میری امت میں سے اللہ تعالیٰ ایک آدمی کی سفارش کے سبب بنو تمیم سے زیادہ لوگوں کو جنت میں داخل فرمائیں گے۔ حسن (رح) نے فرمایا کہ ربیعہ اور مضر دونوں قبیلوں میں سے بھی زیادہ۔ اور ہم یہ بیان کرتے تھے۔ کہ شہید اپنے گھر کے ستر آدمیوں کی سفارش کرے گا۔