تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 77. Al-Mursalaat · Ayah 2
Tafseerفَالْعٰصِفٰتِ عَصْفًاۙ﴿2﴾
- فَالْعٰصِفٰتِپھر تند وتیز چلنے والی ہواؤں کی قسم
- عَصْفًاشدت سے
Translation · Dure-Mansoor
پھر ان ہواؤں کی جو سختی کے ساتھ چلتی ہے
Tafseer · Dure-Mansoor
9۔ ابن مردویہ نے عمرو بن شعیب سے روایت کیا کہ وہ اپنے باپ دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ہوائیں آٹھ قسم کی ہی ان میں سے چار عذاب کی ہیں اور چار رحمت کی ہیں ان میں سے عذاب والی عاصف، صرصر، عقیم اور قاصف ہیں اور میں سے رحمت والی ناشرات، مبشرات، مرسلات اور ذاریات ہیں اللہ تعالیٰ مرسلات کو بھیجتے ہیں وہ بادلوں کو اٹھاتی ہیں۔ پھر مبشرات کو بھیجتے ہیں وہ بادلوں پانی سے بھردیتی ہیں پھر ذاریات کو بھیجتے ہیں وہ بادلوں کو اٹھاتی ہیں اور وہ اس طرح بھرے ہوتے ہیں جس طرح دودھ دینے والی کا تھن بھرا ہوا ہوتا ہے پھر وہ بارش برساتی ہیں اور یہی لواقح ہے۔ پھر وہ ناشرات کو بھیجتے ہیں اور وہ اسے وہاں تک پھیلا دیتی ہے جہاں تک اللہ چاہتے ہیں۔
مرسلات سے کیا مراد ہیں
10۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابو حاتم نے ابوالعبید بن (رح) کے طریق سے روایت کیا کہ انہوں نے ابن مسعود ؓ سے آیت والمرسلت عرفا کے بارے میں پوچھا۔ تو فرمایا اس سے مراد ہوا ہے پھر پوچھا آیت فالعصفت عصفا کیا ہے۔ فرمایا یہ ہوا ہے۔ پھر پوچھا والنشرات نشرا کیا ہے۔ فرمایا یہ ہوا ہے پھر پڑھا آیت فالفرقت فرقا تو آپ نے فرمایا کہ تجھ کو یہ کافی ہے۔
11 ابن راہویہ وابن المنذر وعبد بن حمید والبیہقی فی الشعب والحاکم وصححہ نے خالد بن عرعرہ (رح) سے روایت کیا کہ ایک آدمی حضرت علی ؓ کے پاس کھڑا ہوا اور پوچھا کہ العصفت عصفا سے کیا مراد ہے ؟ فرمایا کہ یہ ہوائیں ہیں۔
12۔ ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت والمرسلت عرفا۔ ان ہواؤں کی قسم ہے جو نفع پہنچانے کے لیے بھیجی جاتی ہیں سے مراد ہے ہوائیں۔ آیت فالعصفت عصفا پھر ان ہواؤں کی قسم جو تیزی سے چلتی ہیں سے مراد ہے۔ ہوائیں۔ آیت فالفرقت فرقا پھر ان فرشتوں کی قسم ! جو بادلوں کو متفرق کردیتے ہیں سے مراد ہے فرشتے آیت فالملقیت ذکرا پھر ان فرشتوں کی قسم ! جو دل میں اللہ کی یاد کا القا کرتے ہیں سے مراد ہیں فرشتے۔
13۔ ابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ آتی والمرسلت عرفا سے مراد ہیں فرشتے آیت فالفرقت فرقا یہ بھی فرشتوں کی صفت ہے کہ انہوں نے حق اور باطل کے درمیان فرق کردیا آیت فالملقیت ذکرا یعنی نازل ہونے والے فرشتے۔
14۔ ابن جریر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت والمرسلت عرفا سے مراد ہے ہوا آیت فالعصفت عصفا سے مراد ہے ہوا