تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 14
Tafseerكَلَّا بَلْ١ٚ رَانَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ﴿14﴾
- كَلَّاہرگز نہیں
- بَلْ ۫بلکہ
- رَانَزنگ پکڑ گیا ہے
- عَلٰي قُلُوْبِهِمْان کے دلوں پر
- مَّاجو
- كَانُوْا يَكْسِبُوْنَوہ کماتے تھے
Translation · Dure-Mansoor
ہر گز ایسا نہیں بلکہ ان کے دلوں پر ان کے اعمال کا زنگ بیٹھ گیا
Tafseer · Dure-Mansoor
گناہ کی وجہ سے دل کا سیاہ ہونا
1۔ احمد وعبد بن حمید والحاکم والترمذی وصححہ والنسائی وابن اماجہ وابن جریر وابن حبان وابن المنذر وابن مردویہ والبیہقی نے شعب الایمان میں ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ نبی ﷺ نے فرمایا بندہ جب کوئی گناہ کرتا ہے تو اس کے دل پر ایک سیاہ نکتہ لگ جاتا ہے۔ اگ وہ توبہ کرلے اور باز آجائے اور استغفار کرے تو اس کا دل صاف ہوجاتا ہے۔ اور اگر دوبارہ گناہ کی طرف لوٹ آیا تو وہ سیاہی زیادہ ہوجاتی ہے۔ یہاں تک کہ اس کے سارے دل پر چڑھ جاتی ہے۔ یہی وہ زندگ ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں بیان فرمایا آیت کلا بل ران علی قلوبہم ماکانوا یکسبون ہرگز نہیں بلکہ ان کے برے کاموں سے ان کے دلوں پر زنگ لگ گیا۔
2۔ ابن ابی حاتم نے بعض صحابہ ؓ سے روایت کیا کہ انہوں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جس نے کسی مومن کو قتل کیا اس کے دل کا چھٹا حصہ سیاہ ہوجاتا ہے۔ اور اگر اس نے دو کو قتل کیا تو اس کا ایک تہائی دل سیاہ ہوجاتا ہے اور اگر اس نے تین کو قتل کیا تو اس کا دل زنگ آلود ہوجاتا ہے یعنی سارا دل سیاہ ہوجاتا ہے اور اس کو کوئی پرواہ نہیں ہوتی کہ جو اس نے قتل کیا۔ اسی کو اللہ نے فرمایا آیت بل ران علی قلوبہم ماکانوا یکسبون۔ بلکہ ان کے برے کاموں سے ان کے دلوں پر زنگ لگ گیا ہے۔
3۔ فریابی والبیہقی نے حذیفہ ؓ سے روایت کیا کہ دل اسی طرح ہتھیلی کی طرح ہے جب کوئی گناہ کرتا ہے تو اس سے دل سکڑ جاتا ہے پھر دوسرا گناہ کرتا ہے تو دل مزید سکڑ جاتا ہے یہاں تک کہ اس پر مہر لگ جاتی ہے پھر وہ خیر کی بات کو سنتا ہے مگر اس کا کوئی اثر نہیں پاتا (یعنی خیر کی باتوں کو اس پر کوئی اثر نہیں ہوتا) وہ جمع اور اکٹھا ہوتا رہتا ہے یہاں تک کہ جب جمع ہوجاتا ہے تو اس پر مہر لگادی جاتی ہے پھر جب خیر کلمہ کو سنتا ہے اور اس کے کانوں میں داخل ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ جب وہ دل کے پاس پہنچتا ہے تو اس میں داخل ہونے کیے جگہ کو نہیں پاتا۔ اسی کو فرمایا آیت بل ران علی قلوبہم۔
4۔ ابن جریر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ وہ لوگ جانتے ہیں کہ دل ہتھیلی کی طرح ہے پھر مذکورہ آیت کی مثل انہوں نے بیان فرمائی۔
5۔ ابن المنذر نے ابراہیم تیمی (رح) سے آیت بل ران علی قلوبہم کے بارے میں روایت کیا کہ جب آدمی گناہ کا کام کرتا ہے تو اس کے دل پر ایک سیاہ نکتہ لگ جاتا ہے۔ اس کے بعد پھر گناہ کرتا ہے۔ تو ایک اور سیاہ نکتہ اس کے دل پر لگ جاتا ہے۔ پھر اسی طرح گناہ کرتے کرتے اس کا دل سیاہ ہوجاتا ہے۔ پھر جب بندہ گناہ چھوڑدیتا ہے یعنی توبہ کرلیتا ہے تو اس کے لیے نیک عمل آسان ہوجاتا ہے۔ اور اسطرح دل کی کچھ سیاہی دور ہوجاتی ہے پھر اس کے لیے نیک عمل مزید آسان ہوجاتا ہے اور اس سے کچھ سیاہی مزید ختم ہوجاتی ہے۔ پھر اس کے لیے نیک عمل اور بھی آسان ہوجاتا ہے اور اس سے کچھ سیاہی مزید ختم ہوجاتی ہے پھر اسی طرح نیک عمل کرتے کرتے اس کی ساری سیاہی ختم ہوجاتی ہے اور دل صاف ہوجاتا ہے۔
قحط سالی اور زلزلے آمائش ہیں
6۔ نعیم نعیم بن حماد فی التن وحام وصححہ وتعقبہ الذہبی عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے : تم ہرگز خیر اور خوشحالی کے بارے میں ہرگز فکر نہ کیا کرو۔ جس نے تمہارے دیہات کے رہنے والوں کو، تمہارے شہر کے رہنے والوں سے مستغنی کردیا ہے یقیناً قحط سالی اور افلاس ان کو کھینچ کرلے آئے گا۔ یہاں تک کہ وہ گھروں سے تمہارے ساتھ رہیں گے۔ اور ان کے مقابلے میں جو تمہیں وافر سہولتیں میسر ہیں۔ ان سے تم ان کو نہ روکو آپ نے فرمایا کبھی وہ بھی کہیں گے ہم بھوکے ہیں اور تم سیر ہو اور کبھی وہ کہیں گے ہم بدبخت ہیں۔ مشقت میں ہیں اور تم نعمتوں میں خوشحال ہو پس تم آج ہمارے ساتھ ہمدردی کرو اور زمین تم پر تن گہونے لگے گی۔ یہاں تک کہ اہل شہ اہل دیہات پر غصے اور ناراض ہوجائیں گے۔ اور زمین تم پر انتہائی غالب آجائے گی۔ ہم میں سے جو ہلاک ہوا سو ہلاک ہوجائے گا۔ اور جو باقی رہا سو جو باقی رہے گا۔ یہاں تک کہ غلام آزاد کیے جائیں گے۔ پھر اس کے بعد تمہارے ساتھ زمین پر امن اور پرسکون ہوجائے گی۔ یہاں تک کہ آزاد کرنے والے ناد ہوں گے دوسری بارز میں تم پر غالب آجائے گی۔ اور وہ اس میں ہلاک ہوجائے گا جو ہلاک ہوا اور جو باقری رہے گا جو باقی رہا اور وہ کہیں گے اے اہمرے رب ہم آزاد کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی تکذیب کرتے ہوئے فرمائے گا کہ تم نے جوٹ بولا تم نے جھوٹ بولا۔ میں آزا اد کرنے والا ہوں۔ راوی نے کہا اور اللہ تعالیٰ اسی امت میں سے آخر میں رہنے والوں زلزلہ کے ساتھ آزمائے گا اگر انہوں نے توبہ کرلی تو اللہ تعالیٰ ان کی توبہ قبول فرمالیں گے۔ اور اگر انہوں نے دوبارہ گناہوں کا ارتکاب کیا تو اللہ تعالیٰ بھی دوبارہ ان پر زلزلہ پتھر اور کنکریاں برسانا، صورتوں کو مسخ کرنا، زمین میں دھنسا دینا، کڑک اور چیخ کو مسلط کردے گا اور جب کہا گیا لوگ ہلاک ہوگئے لوگ ہلاک ہوگئے تو یقینی طور پر وہ بھی ہلاک ہوگئے۔ اور اللہ تعالیٰ ہرگز کسی امت کو عذاب نہیں دیتے یہاں تک کہ وہ عذر پیش کرے لوگوں نے پوچھا ان کا عذر کیا ہے۔ فرمایا کہ وہ گناہوں کا اعتراف کریں گے اور توبہ نہیں کریں گے اور دل اس میں ہونے والی نیکی اور فسق فجور کے ساتھ اس طرح مطمئن ہوں گے۔ جیسا کہ درخت مطمئن ہوتا ہے۔ جو کچھ اس میں ہو۔ یہاں تک کہ کوئی نیکی کرنے والا نیکی کو زیادہ کرنے کی طاقت نہیں رکھے گا۔ اور نہ کوئی گناہ گار رضامندی کو طلب کرنے کی طاقت رکھے گا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا آیت کلا بل ران علی قلوبہم ماکانوا یکسبون۔
7۔ عبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت کلا بل ران علی قلوبہم ماکانوا یکسبون سے مراد ہے برے اعمال یعنی گناہ پر گناہ کرتے رہے یہاں تک کہ ان کے دل مرگئے اور سیاہ ہوگئے۔
8۔ عبد بن حمید نے مجاہد (رح) سے آیت کلا بل ران علی قلوبہم ما کانوا یکسبون کے بارے میں روایت کیا کہ ان کے دل پر گناہ جم گئے۔ یہاں تک کہ انہوں نے س کو تبدیل کردیا۔
9۔ ابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت ران سے مراد ہے زنگ اور میل
10۔ عبد بن حمید نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت الران سے مراد ہے الطابع یعنی زنگ آلود کرنے والا۔
11۔ سعید بن منصور وابن المنذر اور بیہقی نے شعب الایمان میں مجاہد (رح) سے اس آیت کے بارے میں روایت کیا کہ وہ لوگ یہ خیال کرتے تھے کہ ” الرین “ سے مراد ہے زنگ اور میل کچیل۔
12۔ ابن جریر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ وہ لوگ خیال کرتے تھے کہ دل ہتھیلی کی طرح ہے کوئی گناہ کرتا ہے تو اس سے وہ تھوڑا سا سکڑ جاتا ہے پھر اور گناہ کرتا ہے تو دل مزید سکڑ جاتا ہے۔ یہاں تک کہ اس پر مہر لگادی جاتی ہے وہ خیر کا کلمہ سنتا ہے لیکن وہ اس کا اچھا اور خوشگوار اثر نہیں پاتا۔
13۔ ابن جریر والبیہقی نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ الران یعنی زنگ لگنا زیادہ آسان ہے مہر سے اور مہر زیادہ آسان ہے تالوں سے اور تالے ان سب سے زیادہ سخت ہیں۔
14۔ عبد بن حمید نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت کلا بل ران علی قلوبہم سے مراد ہے کہ آدمی گناہ کا عمل کرتا رہتا ہے اور وہ اس دل کو گھیر لیتا ہے جب بھی وہ عمل کرتا ہے وہ زنگ بڑھتا جاتا ہے یہاں تک کہ سارے دل کو ڈھانک لیتا ہے۔
15۔ عبد بن حمید نے حسن (رح) سے آیت کلا بل ران علی قلوبہم کے بارے میں روایت کیا کہ اس سے مراد ہے کہ گناہ پر گناہ کرن پھر گناہ پر گناہ کرنا یہاں تک کہ وہ دل کو ڈھانک لے اور وہ مرجائے۔
16۔ عبد بن حمید نے خلید بن الحکم کے طریق سے ابو الخیر (رح) سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ چار خصلتیں آدمی کے دل کو خراب کردیتی ہیں۔ احمق اور بیوقوف کی سنگت اختیار کرنا کیونکہ اس کی سنگت تجھے اس جیسا بنادے گی اگر وہ اس سے خاموش رہا تو اس سے سلامت رہا۔ اور گناہوں کی کثرت دلوں کو خراب کرنے والی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا آیت بل ران علی قلوبہم ماکانوا یکسبون اور عورتوں کے ساتھ علیحدگی اختیار کرنا اور ان سے استمتاع کرنا اور ان کی رائے پر عمل کرنا اور مردہ لوگوں کے ساتھ بیٹھنا پوچھا گیا مردہ لوگ کون ہیں ؟ فرمایا ہر مالدار کہ اس کی مالداری نے اس میں اکڑ پیدا کردی ہو۔