تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 84. Al-Inshiqaaq · Ayah 17
Tafseerوَ الَّیْلِ وَ مَا وَسَقَۙ﴿17﴾
- وَالَّيْلِاور رات
- وَمَا وَسَقَاور جو سمٹ آتی ہے
Translation · Dure-Mansoor
اور رات کی اور ان چیزوں کی جن کو رات نے سمیٹ لیا
Tafseer · Dure-Mansoor
39۔ سعید بن منصور وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت واللی وما وق سے مراد ہے کہ قسم ہے رات کی اور ان کی جو اس میں داخل ہو۔
40۔ ابو عبید فی فضائلہ وابن ابی شیبہ وابن جریر وابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت وللیل وما وسق یعنی قسم ہے رات کی اور ان کی جن کو جمع کیے ہوئے ہے۔
41۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے عکرمہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت واللیل وما وسق یعنی قسم ہے رات کی اور ان کی جو اس میں پناہ لیتی ہیں اور جن کو وہ جمع کیے ہوتی ہے یعنی سانپ بچو اور کیڑے، مکوڑے وغیرہ۔
42۔ عبد بن حمید نے سعید بن جبیر (رح) سے روایت کیا کہ آیت وما وسق سے مراد ہے قسم ہے رات کی اور جو کچھ اس میں عمل کیا جاتا ہے۔