تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 84. Al-Inshiqaaq · Ayah 25
Tafseerاِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ۠ع﴿25﴾
- اِلَّاسوائے
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاجو لوگ ایمان لائے
- وَعَمِلُوااور انہوں نے کام کئے
- الصّٰلِحٰتِاچھے
- لَهُمْان کیلئے
- اَجْرٌاجر
- غَيْرُ مَمْنُوْنٍنہ ختم ہونے والا
Translation · Dure-Mansoor
لیکن جو لوگ ایمان لائے اور اچھے عمل کیے ان کے لیے ایسا اجر ہے جو ختم ہونے والا نہیں
Tafseer · Dure-Mansoor
67۔ ابن ابی حاتم وابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت واللہ اعلم بما یوعون۔ اور اللہ خوب جانتا ہے وہ جو دل میں محفوظ رکھتے ہیں یعنی جو وہ چھپاتے ہیں۔
68۔ عبدالرزاق نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت اعلم بما یوعون یعنی جیسے وہ چھپاتے ہیں آیت لہم اجر غیر ممنون ان کے لیے بےانتہا اجر ہے یعنی ان کے لیے بےحساب اجر ہے۔
69۔ الطستی نے اپنے مسائل میں ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ نافع بن ازرق (رح) نے ان سے اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت لہم اجر غیر ممنون کے بارے میں پوچھا تو فرمایا اس سے مراد ہے ایسا اجر جو کم نہیں ہوگا پھر پوچھا کیا عرب کے لوگ اس معنی کو جانتے ہیں ؟ فرمایا ہاں کیا تو نے زہیر کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا۔
فضل الجواد علی الخیل البطاء فلا یعطی بذلک ممنونا ولا ترفا
ترجمہ : تیز رفتار گھوڑے کو فضیلت سے سست رفتار گھوڑی پر پس اس کے سبب نہ کوئی اجر دیا جاتا ہے اور نہ ہی کوئی خوشحالی لائی جاتی ہے