تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 85. Al-Burooj · Ayah 12

Tafseer
  1. اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌؕ﴿12﴾

    1. اِنَّ بَطْشَبیشک پکڑ
    2. رَبِّكَتمہارا رب
    3. لَشَدِيْدٌبڑی سخت
Translation · Dure-Mansoor
بلاشبہ آپ کے رب کی پکڑ سخت ہے
Tafseer · Dure-Mansoor
1۔ ابن المنذر والحاکم وصححہ نے ابن مسعود ؓ سے روایت کیا کہ آیت والسماء ذات البروج سے لے کر آیت تو شاہد ومشہود تک قسم ہے اور فرمایا یہ قسم ہے اس بات پر کہ تیرے رب کی پکڑ سخت ہے اس کے آخر تک۔ 2۔ ابن المنذر نے ابن جریج (رح) سے روایت کیا کہ آیت ان بطش ربک لشدید۔ بیشک تیرے رب کی پکڑ سخت ہے سے یہاں قسم مراد ہے آیت انہ ہو یبدء ویعید۔ بیشک وہی پہلے پیدا کرتا ہے اور دوبارہ پیدا کرے گا۔ یعنی مخلوق کو پہلی مرتبہ پیدا کیا پھر دوبارہ بھی پید اکرے گا۔ آیت وہو الغفور الودود۔ اور وہی ہے بخشنے والا اور محبت کرنے والا یعنی وہ محبت کرتا ہے اپنی اطاعت پر جو اس کی اطاعت کرے۔