تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 85. Al-Burooj · Ayah 2
Tafseerوَ الْیَوْمِ الْمَوْعُوْدِۙ﴿2﴾
- وَالْيَوْمِاور دن کی
- الْمَوْعُوْدِوعدہ کئے ہوئے
Translation · Dure-Mansoor
اور قسم ہے وعدہ کیے ہوئے دن کی
Tafseer · Dure-Mansoor
8۔ ابن مردویہ نے ابن عباس ؓ سے اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت والیوم الموعود وشادہد ومشہود کے بارے میں روایت کیا کہ آیت والمیوم الموعود سے مراد ہے قیامت کا دن اور الشاہد سے مراد ہے جمعہ کا دن اور المشہود سے مراد ہے عرفہ کا دن اور وہ حج اکبر سے ہے اور جمعہ کے دن کو اللہ تعالیٰ نے محمد ﷺ اور ان کی امت کے لیے عید بنایا اور اس کے ذریعے ساری مخلوق پر ان کو فضیلت دی اور وہ اللہ کے نزدیک سارے دنوں کا سردار ہے اور اس میں کیے جانے والے اعمال اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہت محبوب اور پسندیدہ ہیں۔ اور اس میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ کوئی بندہ اس میں کھڑے ہو کر نماز پڑھتا ہے اور اس میں اللہ تعالیٰ سے خیر کا سوال کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو عطا فرمادیتے ہیں۔