تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 85. Al-Burooj · Ayah 3

Tafseer
  1. وَ شَاهِدٍ وَّ مَشْهُوْدٍؕ﴿3﴾

    1. وَشَاهِدٍاور حاضر ہونیوالا
    2. وَّمَشْهُوْدٍاور جہاں حاضر ہوتے ہیں
Translation · Dure-Mansoor
اور قسم ہے حاضر ہونے والے دن کی اور قسم ہے اس دن کی جس میں لوگوں کی حاضری ہوتی ہے
Tafseer · Dure-Mansoor
شاہد ومشہود کی تعیین 10۔ الحاکم وصححہ وابن مردویہ والبیہقی نے اپنی سنن میں ابوہریرہ ؓ نے مرفوع حدیث میں روایت کیا کہ آیت وشاہد ومشہود میں الشاہد سے مراد ہے عرفہ کا دن اور جمعہ کا دن اور المشہود ہی الیوم الموعود اور اس سے مراد ہے قیامت کا دن۔ 11۔ عبد بن حمید وابن المنذر علی ؓ سے روایت کیا کہ الیوم الموعود سے مراد ہے قیامت کا دن اور الشاہد سے مراد ہے جمعہ کا دن اور والمشہود سے مراد ہے قربانی کا دن 12۔ ابن جریر والطبرانی وابن مردویہ نے شریح بن عبید کے طریق سے ابو مالک اشعری ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا الیوم الموعود سے مراد ہے قیامت کا دن اور الشاہد سے مراد ہے جمعہ کا دن اور والمشہود سے مراد ہے عرفہ کا دن اور جمعہ کے دن کو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے ذخیرہ بنایا۔ اور درمیانی نما عصر کی نماز ہے۔ 13۔ سعید بن منصور نے شریح بن عبید (رح) سے مرسلا اسی طرح روایت کیا۔ 14۔ ابن مردویہ وابن عساکر نے جبیر بن مطعم ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا آیت وشاہد ومشہود میں الشاہد سے مراد ہے جمعہ کا دن اور والمشہود سے مراد ہے عرفہ کا دن۔ 15۔ عبد بن حمید نے ابن عباس اور ابوہریرہ ؓ سے موقوفا اسی طرح روایت کیا ہے۔ 16۔ سعید بن منصور وابن جریر وعبد بن حمید وابن مردویہ نے سعید بن المسیب (رح) سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا سب دونوں کے سردار جمعہ کے دن ہے اور آیت وشاہد ومشہود سے عرفہ کا دن مراد ہے۔ 17۔ ابن جریر نے ابو درداء ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ مجھ پر جمعہ کے دن کثرت سے درود بھیجو۔ کیونکہ وہ یوم مشہود ہے۔ جس میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔ 18۔ عبدالرزاق والفریابی وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے علی بن ابی طالب ؓ سے آیت وشاہد ومشہود کے بارے میں روایت کیا کہ آیت الشاہد سے مراد ہے جمعہ ا دن اور المشہود سے مراد ہے عرفہ کا دن۔ 19۔ ابن جریر وابن مردویہ نے حسن بن علی ؓ سے روایت کیا کہ ایک آدمی نے ان سے وشاہد مشہود کے بارے میں پوچھا۔ تو انہوں نے فرمایا کیا تو نے مجھ سے پہلے کسی اور سے پوچھا۔ اس نے کہا ہاں ! میں نے ابن عمرو اور ابن الزبیر ؓ سے پوچھا تھا۔ تو ان دونوں نے فرمایا کہ ان س ہوا کا دن اور جمعہ کا دن مراد ہے۔ حسن ؓ نے فرمایا یہ معنی نہیں لیکن الشاہد سے مراد محمد ﷺ ہیں پھر یہ آیات انا ارسلنک شاہدا ومبشرا (الاحزاب آیت 25) ہم نے آپ کو بلاشبہ گواہی دینے والا اور خوشخبری دینے والا بنا کر بھیجا اور آیت وجئنا بک شہید اعلی وئلاء (النحل آیت 89) اور ہم نے آپ کو ان لوگوں پر گواہ بنا کر بھیجا اور المشہود سے مراد ہے قیامت کا دن پھر یہ آیت پڑھیں۔ آیت ذالک یوم مجموع لہ الناس یہ ایسا دن ہوگا جس میں سب لوگ جمع ہوں گے آیت وذلک یوم مشہود (ہود آیت 102) اور ہی دن ہے جس میں سب حاضر کیے جائیں گے۔ 20۔ الطبرانی فی الاوسط وعبد بن حمید وابن مردویہ اور ابن عساکر نے طرق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت والیوم الموعد سے مراد ہے قیامت کا دن آیت وشاہد ومشہود میں الشاہد سے مراد ہے محمد ﷺ اور المشہود سے مراد ہے قیامت کا دن اور یہ آیت تلاوت فرمائی آیت ذلک یوم مجموع لہ الناس اور آیت وذلک یوم مشہود۔ 21۔ ابن جریر نے علی طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ الشاہد سے مراد ہے اللہ تعالیٰ اور المشہود سے مراد ہے قیامت کا دن۔ 22۔ سعید بن منصور وعبد الرزاق وعبد بن حمید وابن المنذر نے عکرمہ (رح) سے روایت کیا کہ الشاہد سے مراد و فرشتہ ہے جو انسان پر اس کے عمل کے بارے میں گواہی دے گا۔ اور المشہود سے مراد ہے قیامت کا دن۔
Dure-Mansoor - 85 : 3