تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 89. Al-Fajr · Ayah 23
Tafseerوَ جِایْٓءَ یَوْمَئِذٍۭ بِجَهَنَّمَ١ۙ۬ یَوْمَئِذٍ یَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَ اَنّٰى لَهُ الذِّكْرٰىؕ﴿23﴾
- وَجِايْٓءَاور لائی جائے
- يَوْمَئِذٍۢاس دن
- بِجَهَنَّمَجہنم میں
- يَوْمَئِذٍاس دن
- يَّتَذَكَّرُسوچے گا
- الْاِنْسَانُانسان
- وَاَنّٰى لَهُاور کہاں اس کیلئے
- الذِّكْرٰىسوچنا
Translation · Dure-Mansoor
اور اس دن جہنم کو لایا جائے گا اس دن انسان کی سمجھ میں آجائے گا اور اب سمجھنے کا موقع کہا رہا
Tafseer · Dure-Mansoor
36۔ مسلم والترمیذ وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم وابن مردویہ نے ابن مسعود ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جہنم کو اس دن لایا جائے گا اس حال میں کہ اس کی ستر ہزار لگامیں ہوں گی اور ہر لگام کے ساتھ ستر ہزار فرشتے ہوں گے۔ جو اس کو آگے سے کھینچ رہے ہوں گے۔
37۔ ابن ابی شیبہ عبد بن حمید والترمذی نے ابن مسعود ؓ سے آیت وجیء یومئذ بجہنم کے بارے میں روایت کیا کہ اس کو اس حال میں لایا جائے گا کہ جہنم کو ستر ہزار لگاموں کے ساتھ کھینچ کر لایا جائے گا اور ہر لگام کے ساتھ ستر ہزار فرشتے ہوں گے۔ جو اس کو آگے سے کھینچ رہے ہوں گے۔