تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 91. Ash-Shams · Ayah 15
Tafseerوَ لَا یَخَافُ عُقْبٰهَا۠ع﴿15﴾
- وَلَا يَخَافُاور وہ نہیں ڈرتا
- عُقْبٰهَاان کا انجام
Translation · Dure-Mansoor
اور اس کے انجام سے اندیشہ نہیں رکھتا
Tafseer · Dure-Mansoor
35۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ آیت ولایخاف عقبہا سے مراد ہے کہ وہ ہمارا رب ہے جسے ان کے انجام کا کوئی خوف نہیں جو کچھ اس نے ان کے ساتھ کیا۔
36۔ ابن جریر وابن ابی حاتم نے سدی (رح) سے آیت ولا یخاف عقبہا کے بارے میں روایت کیا کہ وہ آدمی اس کے انجام سے خوفزدہ نہیں ہوا جو کچھ اس نے کیا اونٹنی کی کونچیں کاٹ ڈالیں۔
37۔ ابن جریر نے ضحاک (رح) سے آیت ولا یخاف عقبہا کے بارے میں روایت کیا کہ وہ آدمی اپنے انجام سے نہیں ڈر جس نے اس اونٹنی کی کونچیں کاٹ ڈالیں۔