تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 93. Ad-Dhuhaa · Ayah 3

Tafseer
  1. مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَ مَا قَلٰىؕ﴿3﴾

    1. مَانہیں
    2. وَدَّعَكَآپ کو چھوڑا
    3. رَبُّكَآپ کا رب
    4. وَمَا قَلٰىاور نہ بیزار ہوا
Translation · Dure-Mansoor
آپ کے پروردگار نے نہ آپ کو چھوڑا اور دشمنی کی
Tafseer · Dure-Mansoor
وحی کا منقطع ہونا 19۔ ابن ابی شیبہ فی مسندہ والطبرانی وابن مردویہ نے ام حفص ؓ سے روایت کیا کہ وہ اپنی والدہ سے روایت کرتی ہیں۔ اور وہ رسول اللہ ﷺ کی خادمہ تھیں کہ ایک کتے کا چھوٹا سا بچہ نبی ﷺ کے گھر میں داخل ہوگیا۔ اور وہ چارپائی کے نیچے داخل ہو کر مرگیا۔ نبی اکرم ﷺ چار دن تک انتظار فرماتے رہے۔ آپ پر وحی نازل نہیں ہوئی۔ آپ نے فرمایا اے خولہ ! رسول اللہ ﷺ کے گھر میں کیا ہوا کہ جبریل (علیہ السلام) میرے پاس نہیں آرہے۔ میں نے عرض کیا اے اللہ کے نبی ! ہمارے اوپر کوئی دن ایسا نہیں آیا جو ہمارے لیے بہتر ہو آج یک دن سے پھر آپ نے اپنی چادر مبارک کو پہنا اور باہر تشریف لے گئے میں نے اپنے دل میں کہا اگر میں گھر کو درست کرلوں اور اس کو جھاڑو دوں تو اچھا ہے پھر میں جھاڑو دے کر چارپائی کے نیچے جھکی تو اچانک ایک بھاری چیز تھی میں برابر جھاڑو پھیرتی رہی یہاں تک کہ ایک کتیاکا ایک مرا ہوا بچہ ظاہر ہوا میں اس کو اپنے ہاتھ سے پکڑا اور اس کو گھر کے پیچھے ڈال دیا۔ نبی اکرم ﷺ اس حال میں تشریف لائے کہ آپ کی داڑھی مبارک کانپ رہی تھی اور جب آپ پر وحی نازل ہوتی تھی تو آپ کو کپکپی طاری ہوجاتی تھی۔ آپ نے فرمایا اے خولہ ! مجھے چادر اوڑھا دو ۔ تو اس پر یہ آیت نازل ہوئی آیت والضحی والیل اذا سجی سے لے کر آیت فترضی تک۔ 20۔ الطبرانی فی الاوسط اور بیہقی نے دلائل میں ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مجھ پر وہ پیش کیا گیا جو میرے بعد میری امت کے لیے کھولا گیا ہے اور اس نے مجھے خوش کردیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے یہ آیت وللآخرۃ خیر لک من الاولیٰ نازل فرمائی اور آخرت تیرے لیے بہتر ہے دنیا سے۔ 21۔ ابن ابی حاتم وعبد بن حمدی وابن جریر والطبرانی والحاکم وصححۃ والبیہقی وابن مردویہ وابو نعیم دونوں نے الدلائل میں ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ کو بہت کچھ دکھادیا گیا جو تکلیفیں آپ کے بعد آپ کی امت سے دور کی جائیں گی تو آپ اس سے بہت خوش ہوئے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ آتی نازل فرمائی آیت ولسوف یعطیک ربک فترضی اور ہم عنقریب آپ کو اتنا دیں گے کہ آپ راضی ہوجائیں گے اور اللہ تعالیٰ آپ کو جنت میں ایک ہزار موتیوں کے محل عطا فرمائیں گے کہ اس کی مٹی مشک کی ہوگی۔ اور ہر محل میں اتنی بیویاں اور خدام ہوں گے کہ جتنا آپ چاہی گے۔