تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 93. Ad-Dhuhaa · Ayah 6

Tafseer
  1. اَلَمْ یَجِدْكَ یَتِیْمًا فَاٰوٰى۪﴿6﴾

    1. اَلَمْکیا نہیں
    2. يَجِدْكَآپ کو پایا
    3. يَتِيْمًایتیم
    4. فَاٰوٰىپس ٹھکانہ دیا
Translation · Dure-Mansoor
کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو یتیم نہیں پایا پھر ٹھکانا دیا
Tafseer · Dure-Mansoor
33۔ البیہقی نے دلائل میں ابن شہاب (رح) سے روایت کیا کہ عبدالمطلب نے اپنے بیٹے عبداللہ کو بھیجا کہ ان کے لیے یثرب سے کھجوریں لے آئے۔ تو عبداللہ مدینہ میں پہنچ کر وفات پاگئے اور آمنہ نے رسول اللہ ﷺ کو جنم دیا آپ اپنے دادا عبدالمطلب کی پرورش میں رہے۔ 34۔ ابن ابی حاتم والطبرانی والحاکم وصححہ وابو نعیم والبیہقی دونوں نے الدلائل میں اور ابن مردویہ اور ابن عساکر رحمہما اللہ نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کیا کہ آپ نے فرمایا کہ میں نے اپنے رب سے ایک سوال کیا اور میں اس بات کو پسند کرتا تھا کہ میں ان سے سوال نہ کرتا۔ میں نے کہا مجھ سے پہلے جو انبیاء تھے ان میں سے یہ بھی تھا کہ جس کے لیے ہوا کو مسخر کیا گیا۔ اور ان میں سے وہ تھا جو مردوں کو زندہ کرتا تھا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے محمد ! کیا میں نے تم کو یتیم نہیں پایا تو میں نے تجھ کو ٹھکانہ دیا، کیا میں نے تجھ کو بیخبر نہیں پایا تو میں نے تجھ کو راہ دکھائی ؟ کیا میں نے تجھ کو تنگدست نہیں پایا تو میں تجھ کو غنی کردیا۔ کیا میں نے تیرے سینے کو نہیں کھول دیا کیا میں نے آپ سے آپ کا بوجھ نہیں اتار دیا ؟ کیا میں نے تیرے ذکر کو بلند نہیں کردیا ؟ میں نے عرض کیا کیوں نہیں اے میرے رب !۔ 35۔ ابن مردویہ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : میں نے ایک چیز کا اپنے رب سے سوال کیا اور میں اس بات کو پسند کرتا ہوں کہ میں ان سے سوال نہ کرتا۔ میں نے کہا اے میرے رب ! سرے انبیا میں سے آپ نے سلیمان (علیہ السلام) کو ہوا کی نسبت سے ذکر فرمای اور موسیٰ (علیہ السلام) کا بھی ذکر فرمایا تو اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت الم یجدک یتیما فاوی نازل فرمائی۔ 36۔ ابن مردویہ والدیلمی نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ جب رسول اللہ ﷺ پر سورة والضحی نازل ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مجھ پر میرے رب نے احسان فرمایا اور میں اس کا اہل ہوں کہ میرا رب مجھ پر احسان کرے۔